محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے ابھی صرف چند ماہ ہی ہوئے ہیں مگر میں نے اس سے زیادہ کارآمد رسالہ آج تک نہیںدیکھا۔ اس میں قارئین اپنے سینوں کاراز بلا کسی ہچکچاہٹ کے کھول کر رکھ دیتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک درود پاک کا ورد ہے جو کہ انتہائی لاجواب اور صدیوں سے آزمودہ ہے۔ جو شخص اس درود پاک کو پڑھتا رہے گا اس کے سارےغم دور ہوجائیں گے‘ طبیعت نیک ہوجائے گی‘ دماغ روشن ہوجائے گا۔ یہ درود سارے درودوں کی روح کہلاتا ہے۔