Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے گزشتہ تین سال سے قبض تھی۔ ایک دن ایک مخلص کے سامنے اپنا مسئلہ بیان کیا تو اس نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا میں نے صرف سات روز آزمایا اور میری قبض بالکل ختم ہوگئی‘ آج میں پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔ھوالشافی: تین عدد خشک انجیرلےکر رات کو مٹی کے پیالے میں بھگودیں‘ صبح انجیر کھا کر وہی پانی پی لیں‘ دوسرے دن دو انجیر‘ تیسرے دن تین عدد انجیر اوپر والے طریقہ سے کھالیں۔ پھر سات روز روزانہ مندرجہ بالا طریقہ سے ایک انجیر کا دانہ کھالیں۔ سخت سے سخت قبض انشاء اللہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔ (طاہرسلیم‘ فیصل آباد )