محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی پرستار ہوں اور عرصہ تین سال سے اس سے مستفید ہورہی ہوں‘ میری اللہ سے دعا ہے کہ یہ رسالہ مستقبل میں بھی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے۔محترم حکیم صاحب ! میرے پاس عرق النساءکا ایک علاج موجود ہے‘ 1993ء میں مجھے عرق النساء کی تکلیف ہوئی‘جو بہت زیادہ اذیت ناک تھی‘ مجھے کسی نے ایک رسالہ لاکر دیا‘ جس میں یہ دوائی موجود تھی‘ میں چاہتی ہوں کہ دوا آپ کے رسالے عبقری کے توسط سے عوام الناس کی فلاح کیلئے عام کروں۔ ھوالشافی: اسگندھ‘ ستاور‘ سنبل کی موصلی‘ سونٹھ‘ بدھارا تمام اشیاء ہموزن لے کر باریک کوٹ کر چھان کر مثلِ میدہ کے سفوف بنالیں اور ہموزن کچی شکر ملا کر ایک پاؤ گائے کے دودھ کے ساتھ نہار منہ ایک تولہ کھالیا کریں اور سوتے وقت معجون سورنجان ایک تولہ نیم گرم پانی سے کھالیں۔ غذا: شوربا، چپاتی، گیہوں کا دلیہ دودھ میں پکا ہوا تا استعمال جماع سے بچیں۔ (مسز افتخار‘واہ کینٹ)