Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کی جتنی تعریف کروں کم ہے‘ اس کیلئے ہزار سال کی زندگی بھی ہو تو تعریف پوری نہیں ہوگی‘ دریا کو کوزے میں بند کے مصداق‘ ہیرے‘ موتی‘ جواہرات‘ یاقوت‘ لعل سے جڑا رسالہ جس کی ایک ایک سطر میں سونا بہہ رہا ہے۔ایک ایک لفظ میں زمرد جڑے ہوئے ہیں۔محترم حکیم صاحب! میں پڑھنے کے معاملے میں بہت ہوشیار مگر لکھنے میں ذرا سست ہوں‘ میرے پاس بے شمار نسخہ جات ہیں اورکچھ میرے آزمودہ بھی ہیں مگر لکھ نہیں پارہا‘ ہمت کرکے ایک نسخہ لکھ رہا ہوں جو کہ میرا خود کا آزمودہ ہے۔ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ ھوالشافی: میں نے خود اس نسخے کو بنایا ہے۔ آزمودہ ہے انشاء اللہ ضرور آرام آجاتا ہے۔ ایسے بغل کے دانے جو تیزاب نما دوائی سے بھی ٹھیک نہیں ہوتے وہ انشاء اللہ اس دوائی سے ٹھیک ہوجاتے ہیں‘ مستقل لگائیں جڑ سے مواد نکل جاتا ہے۔ پنسلین کا ٹیکہ (کسی بھی پوٹینسی کا لے لیں) اور گریس جو گاڑیوں کے انجن وغیرہ کو دی جاتی ہے ان دونوں کو آپس میں مکس کرلیں‘ پینسلین کا ٹیکہ چھوٹی سی شیشی میں خشک پاؤڈر جیسا میڈیکل سٹور سے ملتا ہے۔ اس میں گریس مکس کرکے متاثرہ جگہ پر لگائیں انشاء اللہ گلٹیاں اور سخت سے سخت دانے بھی جڑ سے ختم ہوجائیں گے۔ مسلسل لگائیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ناصر سردار‘ بہاولپور)