Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ ہم جنوری 2011ء سے عبقری کے قاری ہیں‘ ماشاء اللہ بہت اچھا رسالہ ہے‘ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیشہ آپ کو ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور آپ اسی طرح خلق خدا کی خدمت کرتے رہیں۔ (آمین)۔کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ رات کو اچانک میری آنکھ کھل گئی‘ میں نے محسوس کیا کہ میرا بایاں بازو جسم کا بوجھ پڑنے کی وجہ سے سُن ہوگیا ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اس میں جان بالکل ختم ہوگئی ہے۔ میں پریشانی کی وجہ سے پسینے میں شرابور ہوگیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بات ڈال دی کہ نام محمدﷺ میں شفاء ہے۔ میں نے ایک مرتبہ شہادت کی انگلی سے بازو پر محمد ﷺ لکھا‘ آدھی تکلیف ایک دم غائب ہوگئی‘ دو مرتبہ لکھا تو تقریباً ختم ہوگئی اور تیسری بار لکھا تو اللہ تعالیٰ نے مکمل شفاء دیدی۔