Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری پڑھتے ہیں اس میں ہر قسم کے جواہر‘ لعل‘ ہیرے پارے موجود ہوتے ہیں‘ ہر آدمی اپنے مقصد کے بخرے حصے لے لیتا ہے۔ اللہ کریم آپ کی یہ خدمت خلق قبول و منظور فرمائے۔ آمین! ملفوظ: حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرے والد مرشد قدس سرۂ نے مجھ کو وصیت کی یَامُغْنِیُ روزانہ گیارہ سو بار اور سورۂ مزمل چالیس بار پڑھا کرو‘ اگر نہ ہوسکے تو یَامُغْنِیُ اور سورۂ مزمل صرف گیارہ گیارہ بار ضرور پڑھ لیا کرو‘ فرمایا کہ یہ دونوں عمل غنائے باطنی اور ظاہری کے واسطے مجرب ہیں اور مجھ کو وصیت کی کہ درودشریف کو کبھی نہ چھوڑنا اور مزید فرمایا کہ ہم نے جو پایا اسی کے سبب پایا ہے۔(محمد سلیمان نقشبندی‘ ڈیرہ غازیخان)