محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک گھریلو نسخہ شوگر کے مریضوں کیلئے ہے۔ انتہائی لاجواب اور آسان ہے۔ شوگر کے مریض ضرور آزمائیں۔ ھوالشافی: بادام گری ایک پاؤ‘ کالی مرچ چار تولہ‘ اجوائن دو چھٹانک‘ تمہ کے بیج آدھ چھٹانک‘ بھنے چنے ایک پاؤ‘ کالے جَو ایک پاؤ‘ لیموں خشک ایک پاؤ‘ کلونجی دو چھٹانک‘ سونف ایک پاؤ‘ کریلے کا چھلکا ایک پاؤ۔ تمام اشیاء کو پیس کر پھکی بنالیں بعد میں آدھ پاؤ اسپغول کا چھلکا ملالیں۔ روزانہ ایک چمچ صبح، دوپہر اور شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے پرشوگرکا مرض ختم ہوجائے گا۔ (حاجی محمد وارث‘ راولپنڈی)