Search

حضورنبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اخلاص کےساتھ لاالہ الا اللہ کہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ کسی نے پوچھا کہ اخلاص کیا ہے‘ ارشاد فرمایا: حرام کاموں سے رک جائے۔ (طبرانی) تاجدار کائنات ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی شخص لا الہ الا اللہ کہتا ہے تو اس کیلئے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں یہاں تک کہ یہ کلمہ عرش تک پہنچتا ہے۔ بشرطیکہ وہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔ (ترمذی) (ج،غ)