محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس لوز موشن کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ ایک پاؤ دہی میں ایک چمچ سرکہ ڈال کر رکھ دیں‘ تھوڑے تھوڑے وقفے سے ایک چمچ کھالیں تو لوز موشن جس میں انسان نڈھال ہوجاتا ہے اور کسی بھی چیز سے فرق نہ پڑرہا ہو تو لوز موشن ٹھیک ہوجاتے ہیں۔بہت تیربہدف ٹوٹکہ ہے‘ ہمارے خاندان کا آزمودہ ہے۔ آزمائیں اور دعاؤں میں یادرکھیں۔(صائمہ‘اسلام آباد)