بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب آپ ﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک کے چند واقعات پڑھیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور پرنور ﷺ نے فرمایا ایک بدکار عورت اس لیے بخش دی گئی کہ ایک دفعہ اس نے ایک کتے کو ایک کنوئیں کی منڈیر (کنارہ) پر دیکھا کہ زبان نکال رہا ہے قریب ہے کہ پیاس اسے بیدم کردے۔ اس نے اپنی جوتی نکالی اور اُسے اپنی اوڑھنی (ڈوپٹہ) سے باندھا اور اس کیلئے پانی کھینچا (اور اس کو نچوڑ نچوڑ کر پیاسے کتے کو پانی پلایا)تو وہ اپنے اس نیک کام کی وجہ سے بخش دی گئی (اس پر) حضورپرنور ﷺ سے کسی نے پوچھا کیا جانوروں پر رحم کرنے سے بھی ثواب ملتا ہے؟ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہر تر جگہ والی چیز (ذی روح) پر رحم کرنے سے ثواب ملتا ہے۔ (بخاری و مسلم)