قارئین نے دیمک سے نجات کے تجربات لکھے جو سلسلہ وار ہم امانت آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔
دیمک کیلئے میرے پاس آزمایا ٹوٹکہ ہے وہ یہ کہ آیوڈیکس (جو چوٹ کیلئے) استعمال ہوتی ہے۔ فرنیچر دروازہ وغیرہ میں جہاں دیمک لگ جائے وہاں بھر دیں‘ میر ا آزمایا ہوا ہے‘ میرے فرنیچر کو دیمک لگ گئی تھی‘ میں نے یہی طریقہ آزمایا آج تک دوبارہ ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ الحمدللہ!۔(مسزمعظم‘ فیصل آباد)۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دیمک کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ بھیج رہی ہوں‘ یہ میرا ذاتی آزمودہ ٹوٹکہ ہے‘ ہمارے گھر کے دروازے میں دیمک لگ گئی تھی‘ میری شادی سے پہلے انہوں نےچوکھٹ تبدیل کروالی‘ پھر دوسری سائیڈ پر دیمک لگ گئی تو میں نے مٹی کاتیل لیکر اُس میں پرانی جرابیں اچھی طرح بھگو کر دروازے کی چوکھٹ میں بھر دیں‘ جتنا حصہ دیمک نے کھالیا تھا اس پر سیمنٹ لگا کر بند کردیا‘ اب ماشاء اللہ پندرہ سال ہوگئے ہیں الحمدللہ دروازہ بالکل ٹھیک ہے‘ اسی طرح فرنیچر کو دیمک لگ گئی تو وہ بھی مٹی کے تیل سے ختم ہوگئی‘ بہت زبردست ٹوٹکا ہے۔(سیدہ عائشہ)۔