محترم قارئین السلام علیکم!درج ذیل عمل میرا آزمودہ ہے اور انتہائی مجرب ہے۔جب آپ کی کوئی چیز کھوجائے اور نہ مل رہی ہو تو پورے یقین کے ساتھ سورۂ والضحیٰ پڑھنا شروع کردیں اور جب تک نہ ملے پڑھتے رہیں۔ انشاء اللہ جلداز جلد آپ کی کھوئی ہوئی چیز آپ کے سامنے ہوگی۔ (محمدعبداللہ ہاشمی‘اسلام آباد)۔