Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بال وقت سے پہلے سفید ہوگئے تھے‘ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں ایک نسخہ دیکھا تھا کہ اسطخدوس چھ گرام ایک کپ پانی میں پکا کر صبح و شام پی لیں‘ میں نے یہ نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا تو میرے بال سر میں اور ڈاڑھی میں جو سفید تھے وہ کالے ہونا شروع ہوگئے‘ میں اتنا خوش ہوں کہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ نسخہ اب میں دوسرے لوگوں کو بھی بتارہا ہوں تاکہ ان کو بھی فائدہ ہو۔(نورخان نیازی‘ کراچی)۔