ہمارے گھر میں بات بات پر لڑائی ہوتی تھی اب حالات ٹھیک ہورہے ہیں‘ میں دو سال سے بیروزگار تھا مجھے گھر سے بلا کر کسی نے کام دیا ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری سے وابستہ ہوئے تقریباً ساڑھے سات ماہ ہوگئے ہیں‘ اس دوران میں دو بار تسبیح خانہ گیا ہوں‘ دونوں بار چار چار دن وہاں رہا ہوں‘ دوسری روحانی کلاس میں بھی شریک ہوا‘ مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ میں پہلے کلین شیو کیا کرتا تھا مگر تسبیح خانہ میں رہنے کی برکت سے اللہ نے مجھے ڈاڑھی رکھنے کی توفیق دی‘ جب میری ڈاڑھی کے بیس یا اکیس دن ہوئے تو مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اور آپ ﷺ نے میرے چہرے پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرا۔ الحمدللہ!ہمارے گھر میں بات بات پر لڑائی ہوتی تھی اب حالات ٹھیک ہورہے ہیں‘ میں دو سال سے بیروزگار تھا مجھے گھر سے بلا کر کسی نے کام دیا ہے‘ کچھ دن پہلے میں نے خواب دیکھا کہ کوئی تسبیح خانہ کی طرح جگہ ہے اس کی ایک سائیڈ پر اونچی جگہ میں لیٹا ہوا ہوں آپ کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہے آپ دونوں میرے پاس بیٹھے ہوئے اور مجھے فرماتے ہیں تیرا مستقبل بہت اچھا ہوگا۔ اس کے بعد مجھے کام مل گیا۔ میں صبح وشام 313 بار نوح علیہ السلام والی دعا رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ﴿القمر۱۰﴾پڑھتا ہوں۔ سورۂ طارق تین بار پانی پر دم کرکے آدھا پانی پیتا ہوں اور آدھا گھر میں کمروں کے کونوں میں مارتا ہوں ۔ جب اس عمل کا 78 واں دن تھا تو پانی پر دم کرتے ہی اتنی گندی بدبو آئی کہ کیا بتاؤں۔میری بہن نے بھی میرے ساتھ آپ سے بیعت کی تھی‘ وہ بھی الحمدللہ اب صوم و صلوٰۃ کی پابند ہوگئی ہے اور اکثر خواب میں دیکھتی ہے کہ ہمارے گھر سے جنات جارہے ہیں۔