Search

ہمارے ایک ساتھی کو دانتوںاور جسم میں درد ہونے لگا‘ ایک ماہ ڈاکٹری ادویات استعمال کیں مگر کوئی افاقہ نہ ہوا‘ اس پریشانی میں ایک دوست نے تقریباً دس کیپسولز تحفہ میں دئیے اور صبح و شام پانی سے کھانے کی ہدایت کی‘ کیپسول کا کھانا تھا کہ صرف آدھ گھنٹہ کے بعد یوں محسوس ہوا کہ جیسے آگ پر پانی ڈال دیا گیا ہے اور پانچ دن کے استعمال سے تکلیف ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔ آپ بھی استعمال کریں اور دعائیں دیں۔ ان کیپسولز میں صرف کوڑ (کوڑ کا دوسرا نام اسارون ہے) پیس کر بھرے گئے تھے۔
(سید عین صدق اللہ‘ پاکپتن شریف)