Search

یہ وظیفہ میں نے بہت سے افراد پر آزمایا ہوا ہے ‘ جن کی شادی کسی بھی وجہ سے رکی ہو‘ رشتہ نہ آرہا ہو‘ یا پیسوں کا مسئلہ ہو اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے ہر معاملہ درست فرمادیتے ہیں: وظیفہ درج ذیل ہے۔ بعد نماز عشاء اول و آخر درود شریف 11 مرتبہ اور درمیان میں 121 مرتبہ خَلَقْنَاکُمْ اَزْوَاجًا پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے توجہ و دھیان سے نیک ‘ صالح اور تندرست ساتھی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل 21 راتیں کرنا ہے۔  (محمد سعید علوی‘ چکوال)