Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ چار پانچ ماہ ہی ہوئے ہیں کہ مجھے تسبیح خانہ کا ایک دوست کے ذریعہ علم ہوا اور میں مسلسل جمعرات کے درس میں حاضری دے رہا ہوں بلکہ جمعرات کے آنے کا شدت سے انتظار رہتا ہے‘ درس میں آنے کیلئے مجھے کوئی بھی دوسرا کام ہو میں چھوڑ دیتا ہوں ۔ الحمدللہ درس میں شرکت کی وجہ سے میری زندگی میں اتنی تبدیلیاں آئی ہیں کہ میں بتا نہیں سکتا۔ اب رفتہ رفتہ رکے ہوئے کام بننے لگے ہیں۔ جو جو عمل آپ نے فرمائے ان پر باقاعدگی سے عمل پیرا ہوں۔ عمل کرنے سے اطمینان قلب ملتا ہے‘ حالت قدرے بہتر محسوس ہورہی ہے۔میں فی الوقت سورۂ کوثر‘ روحانی غسل‘ انمول خزانہ‘ وضو کے تین گھونٹ پانی ‘ سورۂ فلق و ناس اور مسنون دعاؤں کا باقاعدگی سے اہتمام کررہا ہوں۔ا ن اعمال سے میری زندگی میں اب سکون ہی سکون ہے۔ (عبدالحمید‘ لاہور)