Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے مراقبے کا بہت زیادہ شوق ہے اور میں نے الحمد للہ مراقبے کی خوب پریکٹس کی، میں نے دو کتابیں عبقری کے دفتر سے خریدیں ایک ’’روحانی پاکیزگی‘‘ اور دوسری ’’روحانی دنیا کے انوکھے بھید‘‘ مجھے ابوجان نے روحانی دنیا کے انوکھے بھید کے صفحہ نمبر98سے لیکر صفحہ نمبر106تک خوب مطالعہ کروایا اور پریکٹس کروائی۔ جب میں نے گھر میں مراقبہ کیا تو پہلے تو مجھے کچھ نظر نہ آیا لیکن تین ماہ مسلسل پریکٹس کے بعد آہستہ آہستہ مجھے مراقبے میں زیارتیں ہونا شروع ہوگئیں ۔ ایک دن میں نے مراقبہ میں دیکھا کہ آسمان سے ایک لفٹ آتی ہے میں اس لفٹ میں بیٹھ کرساتویں آسمان پرگیا ہوں ، وہاں پر ایک بزرگ ملتے ہیں چہرے پر سفید سفید روشنی ہوتی ہے چہرہ نظر نہیں آتا۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ کون ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ۔۔۔۔ وہ)
کہہ رہے ہوتے ہیں ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔پھر اسی رات فجر کی نماز پڑھ کر میں نے مراقبہ کیا توایک بزرگ آئے اور مجھے کہا کہ

’’سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ یٰسین۵۸﴾۔ ‘‘ پڑھا کرو۔ مجھے سمجھ نہ آیا پھر انہوں نے خواب میں آہستہ آہستہ بول کر تین مرتبہ دہرایا اور مجھے یاد کروایا ۔ (علی‘ لاہور)