دیدار رسولﷺ کیلئے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلٰی جَسَدِہِ فِی لْاَجْسَادِ وَعَلٰی قَبْرِہِ فِی الْقُبُوْرِ۔ رات کو دو رکعات نماز صلوٰۃ التوبہ پڑھنے کے بعد ایک سو ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالیں انشاء اللہ بہت جلد آپ کو دیدار رسول ﷺ نصیب ہوگا۔
بخشش و مغفرت کیلئے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ۔صبح و شام اکیاون مرتبہ اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ کر سچے دل سے اپنے صغیر ہ و کبیرہ گناہوں کی اللہ کریم عزوجل سے معافی مانگیں۔
حافظہ قوی کرنے کیلئے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْکَامِلِ وَعَلیٰ اٰلِہٖ کَمَالَا نِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَ کَمَالِہٖ۔مغر ب و عشاء کے درمیان کثرت سے پڑھیں انشاء اللہ حافظہ قوی ہوگا۔
(کلیم اللہ شیخ‘ڈیرہ اسماعیل خان)