محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس ہدایت کی محفل میں ہر جمعرات کو میرا بچہ آتا ہے۔ میرا بچہ حافظ عبدالباسط ہے وہ نماز نہیں پڑھتا تھا اب ماشاءاللہ پابندی سے پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہے اور اب ڈاڑھی بھی رکھ لی ہے اور بھی بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں‘ہر کسی کا بہت ادب کرتا ہے‘ سب سے پیار محبت سے بات کرتا ہے‘ اور ہر کسی کو نماز اور دوسرے اسلام کے احکامات کے بارے میں بتاتا رہتا ہے۔ میں اسے جب بھی دیکھتی ہوں تو بہت خوش ہوتی ہوں اور آپ کو بہت ساری دعائیں دیتی ہوں۔(ایک ماں‘ لاہور)