Search

کھانے میں لذت کیلئے کھانے میں لذت اور برکت کیلئے کھانا پکاتے وقت 21 بار ”اللہ المصورالودود“ پڑھ کر کھانے پر دم کردیں۔ اس سے کھانے میں نہ صرف برکت ہوگی بلکہ کھانا لذیذ اور عمدہ بنتا ہے۔ کالی دیگچی صاف کرنا اگر دیگچی اندر سے کالی ہوگئی ہو تو اس میں پانی بھر کر تین چمچ ٹاٹری اس پانی میں ملا کر آدھ گھنٹے تک پانی کو ابلنے دیں۔ پتیلی صاف ہوجائے گی۔ پیٹ پر پڑی دھاریاں دوران حمل پیٹ پر کھجانے کے باعث دھاریاں پڑجاتی ہیں۔ ان سے بچنے کیلئے تھوڑا سا آٹا بالائی میں گوندھ کر پیڑا سا بنا کر فریج میںرکھ لیں۔ کھجلی کے وقت اسے پیٹ پر پھیریں۔ اس طرح نہ تو کھجلی ہو گی اور نہ ہی پیٹ پر دھاریاں پڑیں گی۔ بے خوابی کے خاتمے کیلئے اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت ہوتو سونے سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ پہلے نیم گرم پانی سے غسل کرلیں۔ نہایت پرسکون نیند آئیگی۔ ہاتھوں اور کہنیوں کی سیاہی دور کریں لیموں کے استعمال شدہ چھلکوں سے ہاتھوں اور کہنیوں پر پڑجانے والے سیاہ نشانوں کو چند روز تک دن میں ایک مرتبہ رگڑئیے۔ رگڑنے کی ان جگہوں کو دھو کر کریم لگالیں۔ چند روز میں سیاہ دھبے دور ہوجائیں گے۔ اگر حلیم جلنے لگے اگر پکاتے ہوئے حلیم نیچے لگنے لگے اور اس میں سے جلنے کی بو بھی آنے لگے تو ایک کلو حلیم میں ایک چھٹانک آٹا پانی میں گھول کر ملادیں بو بھی ختم اور لذت بھی دوبالا ہوجائے گی۔ ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا نیم کے تھوڑے سے تازہ پتے لے کر انہیں پانی میں جوش دے لیں‘ پھر اس گرم پانی کو چھان کر اس میں ذرا سا نمک ملائیں اور اس پانی کو ناک کے نتھنوں میں اس طرح ڈالیں جیسا کہ وضو کرتے ہوئے ڈالتے ہیں۔ دس بارہ دن تک علاج جاری رکھیں۔انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔