Search

السلام علیکم! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جب سے محفل درس میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی ہے دل کی دنیا ہی بدل گئی ہے۔ نیکیوں کی طرف رغبت‘ گناہوں سے نفرت‘ ٹی وی سے نفرت‘ قرآن اور سنت سے محبت بے پردگی سے نفرت‘ پردے کا اہتمام‘ فضول گفتگو میں وقت کے ضیاع سے پرہیز‘ ذکر اللہ میں ہر وقت مصروف عمل‘ نمازوں کی اہتمام سے پابندی ان تمام چیزوں کے اپنانے سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا گھر میں جھگڑے ختم ہوگئے‘ اپنی کمزوریاں نظر آنے لگیں‘ غیبت ختم ہوگئی‘ اعمال کی زندگی کی وجہ سے گھر جنت بن گیا‘ قرضے ختم ہوگئے‘ کاروبار میں دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب ہوئی اور سب گھر والے اعمال کی زندگی کو اپنانے والے بن گئے۔ آج پتہ چلا کہ اعمال کی زندگی ہی فلاح کا راستہ ہے۔ حکیم صاحب میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ کی بدولت ہم گھر والوں کو اپنی اصل راہ کا علم ہوا اللہ آپ کی نسلوں میں اس دین کو تاباں کرے۔ (آمنہ ملک‘ لاہور)