محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ پر‘ آپ کے والدین پر‘ مرشد اور اہل خانہ پر مزید علامہ لاہوتی پراسراری اور ان کی جناتی ٹیم پر ہر قسم کی رحمتیں‘ نعمتیں اور اپنے خیروبرکات کی بارشیں فرماتا رہے ۔ تقریباً چھ سات سال سے عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں‘ اکثر عبقری میں جگہ ملتی ہے‘ میرے ٹوٹکے واقعی مجرب اور آزمودہ ہوتے ہیں۔
سردرد سے نجات
کسی کا درد سر نہ جاتا ہو تو خود یا کسی سے رات سونے سے پہلے سر پر تیل لگا کر کم از کم پانچ منٹ سر کی‘ گردن‘ گلے کیاور کندھوں کی مالش کرلیا کرے یا کروالیا کرے۔
سردرد کیلئے: رات کا کھانا کھا کر پچاس یا سو گرام گُڑ کھالیا کرے بعد میں کچھ نہیں کھانا‘ سردرد دور ہوجائے گا۔
ٹائیفائیڈ سے نجات‘ انوکھا ٹوٹکہ
ایک مزدور لڑکے نے بتایا کہ مجھے ٹائیفائیڈ ہوگیا لاعلاج اور کافی عرصہ گزر گیا‘ دوست مزدور اپنے گھر لے گیا‘ تین دن تندور سے گرماگرم روٹی نکالتے ساتھ ہی اچھی طرح پانی سے بھگو کرکہا سالن سے کھالو‘ تین دن ایسے ہی روٹی کھائی‘ عرصہ ہوا مجھے دوبارہ ٹائیفائیڈ بخار نہیں ہوا۔ (چوہدری عباس‘ نواب آباد)