محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درس میں آتےہوئے تین سال ہوگئے ہیں‘ آن لائن شوہر کے موبائل پر درس سنتی ہوں‘ دو سال پہلے آپ نے اپنے درس میں سورۂ توبہ کی آخری آیت کے فضائل و فوائد بتائے۔ تب سے پڑھنا شروع کی ہے‘ ہر نماز کے بعد صرف 7 مرتبہ ہی پڑھتی ہوں‘ اکثر چند سیکنڈ میں کام ہوجاتا ہے‘ روزی کے اسباب بن گئے ہیں‘ بچوں کی حفاظت‘ گھر کی حفاظت‘ شوہر کی حفاظت‘ ہر جگہ کام کیلئے 7 بار پڑھ لیتی ہوں‘ یقین جانیے! مل رہا ہے اور خوب مل رہا ہے‘ بچے بھی درس بہت شوق سے سنتے ہیں‘ میرےپاس اینڈرائیڈ موبائل نہیں تھا‘ دوران درس رب سے دعا کی کہ گھر میں درس سننے کیلئے موبائل مل جائے ویسے مجھے شوق نہیں‘اس کے اگلے دن میرے بغیر کہے شوہر میرے لیے اینڈرائیڈ موبائل بھی لے آئے اور اس میں درس بھی ڈاؤن لوڈ کرکے دے دئیے‘ اب کاموں سے فارغ ہوکر آرام سے روزانہ درس سنتی ہوں۔اللہ غیبی طریقے سے رزق دے بھی رہا اور ہمیں کھلا بھی رہا۔یہ سب درس کی برکات ہیں۔ (ح،کراچی)