حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آپﷺ میں تین خصلتیں ایسی تھیں جو متکبرین میں نہیں ہوتیں۔
1۔ گدھے پر سوار ہوجاتے۔
2۔کوئی بھی آزاد غلام دعوت دیتا قبول فرمالیتے۔
3۔ کوئی کھجور پڑا پاتے تو اسے (صاف فرماکر) تناول فرمالیتے۔ (بیہقی فی الدلائل جلد6 صفحہ 9)
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول پاک ﷺ سے زیادہ اچھے اخلاق والا دنیا میں کوئی نہیں دیکھا۔ آپﷺ کے اصحاب اور گھر والوں میں سے جب کوئی آپﷺ کو بلاتا تو جواب فرماتے ’’لبیک‘‘ ’’حاضر‘‘ اس لیے خدائے پاک نے آپﷺ کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی۔ انک لعلی خلق عظیم۔ (اخلاق النبی ابوالشیخ صفحہ 2)