ہونٹ اکثر پھٹ جاتے اور بعد میں بہت برے لگتے ہیں اس مسئلے کا کوئی حل ہے؟ (بلقیس فاطمہ، حافظ آباد)
محترمہ! رات کو سوتے وقت تھوڑا سا سرسوں کا تیل، گھی یا کوئی سا بھی اصلی تیل ناف میں لگالیا کریں اس سے ہونٹ ملائم رہیں گے۔ گہیوں کا چھلکا جسے توڑی کہتے ہیں تھوڑا سا منگا لیجئے۔ ایک چمچ توڑی ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو دیجئے۔ صبح نو دس بجے پانی چھلنی سے چھانیے، اس میں ایک چمچ شہد ملائیےاور پی لیجئے۔ دو ہفتے پی کر چھوڑ دیجئے۔ جسم اور ہونٹوں کی خشکی دور ہو جائے گی۔ تازہ دودھ تھوڑی دیر فریج میں رکھنے سے اس پر چکنائی کی ہلکی سی تہ جم جاتی ہے۔ اس چمچ سےاتار کرہونٹوں پر دن میں دو بارلگائیے، ہونٹ نرم ہو جائیں گے۔