Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! انگلیوں کی الرجی کے بارے میں ایک نسخہ حاضر خدمت ہے۔ بادیان خطائی کو پیس کر کپڑ چھان کرکے آدھا چمچ کو دو چمچ ویزلین میں حل کرکے اس مرہم کو ہلکا ہلکا متورم انگلیوں پر لگائیں۔ صرف تین دن مسلسل لگانے سے افاقہ ہوگا اور ساری زندگی کیلئے یہ شکایت ختم ہوجائے گی اگر زخم ہیں تو ان پر نہ لگائیں کیونکہ اس کی تکلیف ناقابل برداشت ہوگی‘ چالیس سال گزر گئے ہیں اس تکلیف سے نجات مل گئی ہے۔ یہ میرا ذاتی آزمودہ نسخہ ہے‘ عمل کیجئے شفاء پائیے۔ (تاج محمدغوری‘ لاہور)