Search

جون 2020ء کے صفحہ نمبر24 پر شیخ الوظائف کا طبی آرٹیکل ’’چٹکی دوا سے مریض صحت یاب‘‘میں ایک دوا ’’ہریاول‘‘ کا لکھا گیا‘ قارئین کی بہت زیادہ فون کالز اور خطوط آئے کہ مقامی پنساری سے ہریاول نہیں مل رہی۔ قارئین!ہریاول بھی دوا ہے! لیکن جو تاثیر ہڑتال ورقیہ میں ہے وہ ہریاول میں بھی نہیں ہے۔لہٰذا آپ پنساری سے ہڑتال ورقیہ مانگیں وہ تھوڑی مہنگی ہوگی لیکن تاثیر ہریاول سے بھی زیادہ ہوگی اگر آپ نے ہریاول سے دوائی بنالی ہےتو اب اس میں اتنے ہی وزن کے بقدر ہڑتال ورقیہ ڈال کر ادویات پیس لیں اس نسخہ کی تاثیر ڈبل ہوجائے گی۔