محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ نسخہ میں نے 20 سال پہلے آزمایا تھا‘ ایک ڈائجسٹ سے لیا تھا‘ میرے بال جو کہ دو شاخہ ہوکر گردن کے نیچے ہی نہیں جاتے تھے‘ تقریباً دو فٹ لمبے ہوئے۔ھوالشافی: پچاس گرام سکاکائی‘ پچاس گرام آملے‘ پچاس گرام بہیڑے‘ پچاس گرام ریٹھے۔ سب چیزوں کو کوٹ کر چار کلو پانی میں بھگو کر دھوپ میں چار دن بھگوئے رکھیں‘ اس کے بعد ابال لیں‘ جب پانی دو کلو رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں اور پانی چھان کر سب چیزیں الگ کرلیں اور اس پانی میں آدھا کلو سرسوں کا تیل ڈال کر دوبارہ چولہے پر رکھ دیں‘ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ صرف تیل رہ جائے‘ یہ تیل بالوں کیلئے استعمال کریں۔ انتہائی لاجواب اور بے ضرر چیز ہے۔ (فوزیہ بخاری‘ لاہور)