Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ میں آکر درس سنتے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں۔جتنا مجھ سے ہوسکتا ہے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔ میرے گھر کے بڑے مسائل تھے جو درس سننے کی برکت سے حل ہوئے ہیں۔ اب تو اگر کوئی درس نہ سن سکوں تو ایسا لگتا ہے کہ میں نے اس ہفتے میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے پورا ہفتہ بے چین گزرتا ہے۔ محترم حکیم صاحب !اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا ہے بس آپ میرے لیے اور میرے بچوں کے لیے اور میرے خاوند کے لیے خصوصی دعا کیجیے گا۔ درس پر آنے سے قبل گھر کا مسئلہ تھا‘ قرض تھا‘ ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑے بہت تھے‘ زندگی انتہائی بے چین تھی‘ کہیں پر بھی سکون نہ تھاالحمدللہ آپ کی درس میں بتائی ہوئی مسنون دعائیں پڑھتی ہوں تو اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے آپ کو ڈھیروں ساری خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی آل کو آپ کی طرح ہی مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آپ کے والدین کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ آمین۔ (سعدیہ اجمل، لاہور)