Search

قارئین!نیند اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے‘ اس کی قدر وہی جانتے ہیں جو رات کو گولیاں کھا کر کچھ وقت نیند کر لیتے ہیں‘ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں مثلا!ٹینشن‘ پریشانی‘ انگریزی ادویات کے سائیڈ ایفیکٹ وغیرہ‘ آپ کی خدمت میں چند نسخہ جات‘ تجاویز پیش کررہا ہوں!
1۔ روغن بادام کے تین قطرے ناک میں ڈالیں گہری نیند آئیگی۔ 2۔ رات کو سونے سے دو گھنٹے قبل‘ کھانے کے بعد ایک چمچ خالص شہد استعمال کریں۔ 3۔ روغن خشخاش کی مالش سر پر کرائیں۔ 4۔ سونے سے قبل روغن کدو کی مالش کریں‘ ناک میں دیسی گھی لگائیں۔ 5۔سوئے کا ساگ سرہانے رکھیں۔ 6۔ تکیے میں مہندی کے سبز پتے بھریں اور اسے استعمال میں لائیں۔ 7۔ سرخ ٹماٹر کاٹ کر چینی چھڑکیں اور کھالیں۔ 8۔ فروٹ چاٹ استعمال کریں۔ 9۔ سر کی مالش کرا کر سوئیں۔ 10۔ دودھ اور پھل کا استعمال کریں۔ 11۔ ناف میں روزانہ تیل لگائیں۔ 12۔ نیم گرم پانی میں نمک ملائیں اور سونے سے چند منٹ پہلے اس پانی میں پاؤں ڈالیں۔ 13۔پاؤں کے تلوؤں پر سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔ 14۔ ’’گورکھ پان‘‘ ایک دیسی بوٹی ہے‘ اس کی چائے پیتے رہیں۔ پرہیز: شیمپو کا استعمال چھوڑ دیں‘ اس کے مضراثرات بہت زیادہ ہیں۔ جن میں نیند کا نہ آنا‘ یادداشت کی کمی‘ مستقل سردرد‘ عورتوں کو لیکوریا اور مردوں کو جریان کی تکالیف ہونے میں شیمپو کا اچھا خاصا کردار ہے۔ 2۔ چائے اور کافی کا استعمال کم کردیں۔ 3۔ اگر آپ کو کوئی ذہنی پریشانی ہے تو یہ فقرہ بار بار دہرائیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جو کچھ عطاکریں وہ نعمت خداوندی ہے اور اگر کسی چیز سے محروم کردیں تو یہ مصلحت خداوندی ہے۔( پرنسپل (ر)غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)