Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری تعلیم ایم بی اے ہے اور میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں‘ اسکول کے زمانے میں میرے بہت زیادہ رشتے آئے ۔ مگر رشتہ طے نہ ہوا۔ پھر ایک وقت آیا کہ میرے رشتے آنا بھی بند ہوگئے‘ ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتی تھی وہ بھی چھوٹ گئی‘ میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر یَاقَہَّارُ کا وظیفہ شروع کیا‘ صبح و شام گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ کی پڑھتی۔ اللہ کے کرم سے میری نوکری پانچ سال بعد ایک بہت ہی اچھی فرم میں لگ گئی‘ اور میرے پانچ سال بعد دوبارہ سے رشتے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حیرت انگیز بات ہے کہ پہلے لوگ رشتہ کا جواب نہیں دیتے تھے۔ اب اتنےر شتے آرہے ہیں کہ ہمیں پسند نہیں آرہے۔ ان شاء اللہ یہی وظیفہ جاری ہے اور جیسا رشتہ ہم چاہتے ہیں ویسا ہی ملے گا۔ (صدف‘ کراچی)