Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی کا موسم ہے اور اس موسم میں اکثر گرم اشیاء کھانے سے منہ میں چھالے ہوجاتے ہیں۔ ایک کیلا (چتری والا) مکمل پکا ہوا‘ چمچ سے دبا دبا کربالکل ملائم کرلیں‘ اس میں تین کھانے کے چمچ تازہ دہی ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور کھالیں۔ آدھ گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں پئیں۔ ان شاء اللہ ایک دو مرتبہ کھانے سے شفاء ہوجائے گی۔ (ساجدہ فرحت‘ ڈیفنس لاہور)