Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم میں عبقری کا سات آٹھ سال سے قاری ہوں بہت اچھا رسالہ ہے۔
میرا ایک دوست ہے اس کے پائوں کے انگوٹھے کا ناخن گوشت میں دھنستا رہتا ہے اور ہر ماہ آپریشن کرکے کٹواتا رہتا ہے گزشتہ دنوں انگوٹھے پر پٹی باندھتے ہوئے ملے۔ کہنے لگا: ابھی ہسپتال سے آپریشن کراکے آیا ہوں میں نے اسے بادل ناخواستہ عبقری کا ایک ٹوٹکہ بتایا کہ سرنج کے ذریعے گوشت اور ناخن کے درمیان سپرٹ لگاتے رہو اس نے شروع میں اسے معمولی جان کر کچھ توجہ نہ دی لیکن بعد میں چند دن ایسا کرلیا گزشتہ روز ہنستے ہنستے آیا اور کہنے لگا۔ عجیب ٹوٹکہ تھا میرا ناخن تو ٹھیک ہوگیا اور اب آگے کی طرف صحیح بڑھتا ہے۔ وہ بہت خوش تھا اور عبقری کے پوری ٹیم اور ٹوٹکہ بھیجنے والے کو دعائیں دے رہا تھا کہ پچاس سال کا مرض ایک ہفتہ میںٹھیک ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا بھلا کرے (آمین)