محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو دین و دنیا‘ آخرت کی تمام خیریں اور بھلائیاں عطا فرمائے۔ میں پانچ سال دبئی میں رہا ہوں‘ وہاں ہوٹلوں کے کھانے کھانے کی وجہ سے مجھے بواسیر ہوگئی تھی‘ علاج کروانے پر وقتی طور پر تو ٹھیک ہوجاتا مگر ذرا سی کوتاہی یا بدپرہیزی کی وجہ سے دوبارہ ہوجاتی۔ میں نے ایک نسخہ آزمایا اور دو ہفتے کے استعمال سے ہی میں بالکل ٹھیک ہوگیا۔ نسخہ یہ ہے: سرسوں کے بیج‘ ثابت اسپغول ہم وزن لیکر مکس کرلیں اور اس میں تھوڑی سی کلونجی ملالیں۔ صبح و شام ایک چائے کا چمچ تازہ پانی سے لیں۔ اب الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔میں ماہنامہ عبقری 2015ء سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ اپنے عزیزوں کو اس کےوظائف‘ نسخہ جات اور ٹوٹکے بتاتا ہوں اور خود بھی کرتا ہوں‘ سب کو الحمدللہ بہت فائدہ ہورہاہے۔ (میاں شوکت ‘ گوجرہ)