Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ دو ٹوٹکے ہمارے محلے میں موجود ایک ستر سالہ بوڑھی اماں سے ملے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کوئی ایک یا دوٹوٹکے ایسے بتائیں جوآپ نے زندگی میں کئی بار آزمائے ہوں۔انہوں نے مجھے درج ذیل دو آزمودہ ٹوٹکے بتائے:۔پیٹ کے درد کے لیے: تمہ کی اجوائن‘ عام اجوائن‘ عام نمک‘ نمک مولی ہم وزن لیکر پیس کر مکس کرلیں۔ ایک چٹکی نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔ پیٹ در د اسی وقت ٹھیک ہوجاتا ہے۔ کان کے درد کیلئے: مولی کا پانی کان میں ڈراپر کے ذریعے دو سے تین قطرے ڈالیں۔ شوگر نہ ہوگی: پیلک کا ساگ پکا کرکھائیں شوگر کبھی نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ۔(ج،ر)