جو بندہ روزانہ 141 مرتبہ اَللہُ الصَّمَدْ اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے‘ اللہ الصمد دل کی گہرائیوں‘ دل کے وجدان کے ساتھ اور سوز کے ساتھ پڑھے اس کو بہت جلد حضور نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے۔2۔جو بندہ ہر نماز کے بعد 35 بار مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ اَحْمَدُ رَّسُوْلُ اللہ پڑھے اول و آخر تین مرتبہ درود پاک پڑھے۔ اس کو بہت جلد نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس عمل کی برکت سے اس کے مسائل بہت جلد حل ہوتے ہیں۔
3۔شب جمعہ کو دو نفل پڑھیں‘ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد گیارہ بار آیۃ الکرسی بمعہ تسمیہ ‘ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص گیارہ بار پڑھنے کا معمول بنالیں‘ اس کے بعد سو مرتبہ حضور نبی اکرم ﷺ کے احسانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وجدان سے درودپاک پڑھیں۔ جو شخص درج بالا اعمال کواپنے معمول میں لے آئے گا اس کو بار بار حضور نبی اکر ﷺ کی زیارت ہوگی لیکن ان اعمال کے ساتھ نظر کی حفاظت اور حلال رزق کا خاص اہتمام کرے۔ (محمد اکمل فاروق ریحان‘ سرگودھا)