محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں نے امتحانات میں یَاحَسِیْبُ کا عمل کیا۔ یعنی جب پیپر دینے جائیں تو کثرت سے یَاحَسِیْبُ پڑھیں۔ میں نے یہ عمل کیا‘ بورڈ کے پیپرز تھے‘ میں اتنا لائق بھی نہ تھامیں کچھ مضامین میں تھوڑا کمزور بھی تھا مگر جب رزلٹ آیا تو میرے نمبر سکول میں سب سے زیادہ آئے ‘ جب کوئی پوچھتا کہ اس سکول میں ٹاپ کس نے کیا؟ میرا نام سن کر حیران بھی ہوتا اور پریشان بھی۔ یاد آیا اس وظیفے کے ساتھ میں نے آپ کے 21 درس بھی سنے تھے۔ (قاسم علی‘ دیپالپور)