Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگست کا مہینہ ہے اور حبس اپنے عروج پر ہے‘ اس موسم میں خارش اور پت اپنے عروج پر ہوتی ہے‘ چھوٹے چھوٹے دانے بن جاتے ہیں‘ بلغم بھی آتی ہے‘ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے بلغم معدہ میں جاتی ہے۔ یہ مسئلہ ہمارے خاندان میں بہت زیادہ تھا‘ ہم نے ماہنامہ عبقری میں ایک نسخہ پڑھا اور آزمایا بہت لاجواب پایا۔ نسخہ یہ ہے: ایک چھٹانک سرسوں کا تیل شیشے کی بوتل میں ڈال کر اس میں ایک کافورچائنہ کی ایک ٹکیہ ڈال دیں اور بوتل دھوپ میں دو دن رکھیں۔ پھر اسے خارش زدہ حصے اور دانوں پر استعمال کریں۔ بہت ہی تیربہدف اور لاجواب ہے۔ اس کے علاوہ امراض کان کیلئے توبے مثال ہے۔

(ایک بہن‘بہاولنگر)