Search

بے مروت شوہر دل و جان سے چاہنے لگا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ اور آپ کی ساری عبقری کی ٹیم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب میں نے عبقری رسالہ جون 2013ء سے پڑھنا شروع کیا‘ میں بہت پریشان تھی کیونکہ میرا شوہر مجھے پسند نہیں کرتا تھا اور شادی کے چھ ماہ بعد مجھے میری ماں کے گھر چھوڑ گیا میں اور میرے گھر والے بہت پریشان تھے اس دوران میں نے عبقری میں آنے والا وظیفہ

پچاس لاکھ پڑھا میں ہر وقت رو رو کر دعائیں کرتی تھیں‘ اس وظیفے کے فضائل دیکھ کر یقین ہوا کہ میرا مسئلہ ضرور حل ہوگا‘ خدا پر یقین اور پوری توجہ کے ساتھ اس وظیفے کو پڑھنا شروع کردیا‘ پانچ وقت نماز کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں پڑھتی‘ رات دیر تک پڑھتی رہتی اور آنکھوں میں آنسو جاری ہوئے‘ رو رو کر اور سجدے میں گڑگڑا کرخدا سے باتیں کرتی‘ اس کے پیاروں کے واسطے دیتی کہ یااللہ تیرے سوا میرا کوئی نہیں سننے والا بے شک تو بڑا رحیم وکریم ہے ابھی ایک ماہ ہوا تھا پڑھتے ہوئے کہ خدا نے میری فریاد سن لی اور میرے سسرال والوں نے میرے بھائی سے صلح کیلئے رابطہ کیا اور چند دن کے بعد ہی میرے شوہر مجھے لے کر آگئے‘ میں نے اپنے گھر آکر شکرانے کے نوافل ادا کیے اور وظیفہ بھی ساتھ جاری رکھا اور ہروقت استغفار بھی پڑھتی رہتی اور پھر میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ دن بدن اچھا اور بہت زیادہ اچھا ہوگیا۔ پہلے مجھے اچھا نہیں سمجھتا تھا مگر اب وہ مجھے مکمل وقت دیتا ہے‘ میرا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے‘ جو مجھے پہلے دیکھنا پسند نہیں کرتا تھا اب میرے لیے دوسرے شہر کی نوکری چھوڑ دی اور یہاں قریب ہی بازار میں موبائل شاپ کھول لی۔ اب میرے دن رات ہنستے کھیلتے گزر رہے ہیں‘ اسی دوران اللہ نے ہمیں خوش خبری دی اور میں امید سے ہوگئی‘ میں بہت خوش ہوں اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اور ساتھ وظیفہ بھی جاری ہے۔ الحمدللہ! اللہ نے مجھے چاند سا بیٹا دیا اور آج وہ پورے ایک سال کا ہوگیا ہے۔ (م۔س، ہارون آباد)

میری والدہ کا کینسر یاقہار سے ٹھیک ہورہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ اور اس میں دئیے گئے وظائف بہت شوق سے کرتے ہیں۔میری والدہ کو کینسر کا عارضہ اچانک لاحق ہوا تو 2014ء میں ایک دوست کے توسط سے مجھے عبقری میگزین ملا ‘ مطالعہ کیا تو ہم تمام گھر والوں کو بہت زیادہ پسند آیا۔ میری والدہ نے اس میں سے

کا ورد شروع کردیا‘ چند ماہ کے بعد ہی میری والدہ کے مرض میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔ ان شاء اللہ ہمیں امید ہے کہ میری والدہ کا مرض ختم ہوجائے گا اور میری والدہ صحت یاب ہوجائیں گی۔(بنت محمدافضل‘ جہلم)
مجھ پر جادو کس نے کیا‘ کیوںکیا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ اپنے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے اور ہم دعا گو ہیں کہ آپ کو خدا لمبی عمر عطا کرے تاکہ آپ رہتی دنیا تک لوگوں کی رہنمائی کریں۔ میں نے گزشتہ چند سال بہت اذیت میں گزارے‘ دن رات میں تکلیف میں گزرتے‘ مجھ پر کسی نے سخت ترین جادو کروایا ہوا تھا‘ مجھ پر جادو کس نے کیا؟ کیوں کیا؟ میں سب جاننا چاہتی تھی مگر بے بس تھی‘ لاکھ علاج کروائے‘ دم‘ تعویذ‘ منتر جنتر مگر کہیں سے بھی سکون میسر نہ آیا۔ مجھے کسی نے ماہنامہ عبقری کا بتایا‘ اس میں حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہی

میں نے مسلسل گیارہ ماہ تھال میں پاؤں رکھ کر پڑھا۔ گیارہ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اب جاکرمجھے بہت کچھ نظر آتا ہے‘ مجھ پر جادو کس نےکیا‘ کیوں کیا؟ سب کچھ روحانی طور پر نظر آگیا۔ جادو آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے‘ زندگی میں سکون اور تکالیف کم ہورہی ہیں۔ (ج۔ر)
روحانی و جسمانی پیاس بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے اور میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا کریں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو دراز عمر بالخیر عطا کرے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ اپنی باتوں کو کس طرح ترتیب دے سکوں لیکن میں پھر بھی کوشش کرتی ہوں کہ اپنی بات صحیح طریقے سے بیان کروں۔ اس وقت میرے دماغ میں بہت سی باتیں چل رہی ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا بات کروں۔
سب سے پہلے ماہنامہ عبقری کیلئے لکھوں گی کہ اس میں رمضان المبارک میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک وظیفہ

 دیا گیا تھا‘ وہ ہم نے گزشتہ رمضان المبارک دس لاکھ بار پڑھا‘ حکیم صاحب! یقین کریں جب ہم گھروالے وظیفہ پڑھتے تھے تو شدید گرمی کے رمضان میں سارا دن بھوک پیاس نہ لگتی تھی جب پڑھنا چھوڑ دیتے تھے پیاس کا احساس شروع ہوجاتا‘ ایک دن ایسا ہوا کہ دوپہر کا وقت تھا مجھے شدید قسم کی پیاس لگی ہوئی تھی اور میری آنکھ لگ گئی سونے کےد وران بھی میرے گلے میں کانٹے محسوس ہوئے اور پیاس کی شدت بڑھ گئی۔ خواب میں مجھے کوئی کیلے دیتا ہے اور کیلے بھی ماشاء اللہ اتنے بڑے کہ زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے اور میں پینےسے منع کرتی ہوں اور کہتی ہوں میرا روزہ ہے‘ میں نہیں لے سکتی لیکن مجھے آواز آتی ہے کہ ہاتھ تو لگا کر دیکھو تمہاری پیاس بجھ جائے گی‘ جب میں نے کیلوں کو ہاتھ لگایا تو میری اچانک میری آنکھ کھل گئی اور واقعی میں میری پیاس بجھ چکی تھی اسی طرح میری بہن اور میں صبح فجر کے بعد ہی

پڑھ رہی تھیں تو اس کو صبح صبح پیاس لگ گئی اور کہنی لگے ابھی تو سارا دن پڑا ہے‘ پھر خود ہی خاموشی سے  پڑھنا شروع کردیا اور پڑھتے پڑھتے سو گئی‘ اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس کو پانی کا گلاس پکڑا رہا ہے‘ گلاس پکڑنے کی دیر تھی کہ اس کی آنکھ کھل گئی تو وہ کہتی ہے جب میں اٹھی تو میری پیاس ختم ہوچکی تھی اور اسی طرح دوسری بار بھی ایسا ہوا تو خواب میں کوئی جگ پانی کا دیتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ میں نے اس سے کہا کہ میں یہ جگ نہیں لے سکتی ‘میرا روزہ ہے مگر پھر بھی اس پکڑانے والے نے زبردست پانی کا جگ پکڑا دیا۔ میری بہن کہتی ہے کہ جب میں نے وہ جگ پکڑا تو میری آنکھ کھل گئی تو میری پیاس ختم ہوچکی تھی جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ یہ سب اسی تیربہدف اور باکمال وظیفہ کی بدولت ہی ہوا۔حالانکہ شدید گرمیوں کی رات میں اگر شدید پیاس لگی ہو تو نیند سے آنکھ کھل جاتی ہے اور جب تک پانی نہ پئیں پیاس نہیں بجھتی‘ مگر یہ سب کمال اسی وظیفے کا تھا۔اس کے علاوہ ہمارے گھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو‘ کسی بھی قسم کی الجھن ہو ہم یہ وظیفہ پڑھ رہے ہوتے ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا اور ہمارا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (ام رباب)

رزق کی تنگی دور‘ زندگی میں سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود وظائف نے ہماری زندگیوں میں سکون بھر دیا ہے۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف کی تو کیا بات ہے‘ ادھر پڑھو اُدھر مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔میری ہمسائی اپنے شوہر کے رویے سے بہت پریشان تھی‘ شوہر نشہ کرتا تھا اور کماتا کچھ بھی نہ تھا‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے‘ بے سکونی‘مار کٹائی‘ گالم گلوچ ہوتے۔ وہ اکثر میرے پاس آکر روتی رہتی تھی اور اپنے شوہر کے مظالم کی داستان اور جسم پر پڑے نشان دکھاتی۔ میں اس کو تسلی دے کر صبر کا کہہ کر بھیج دیتی۔ ایک دن میں ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کررہی تو میری ہمسائی بھی میرے پاس آکر بیٹھ گئی‘ میں نے اسے کہا کہ تمہارے مسائل کا حل مجھے مل گیا ہے‘ اس کی آنکھوں میں اچانک چمک آئی اور کہنے وہ کیا؟ میں نے تم سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ہروقت کھلا اسم الٰہی

پڑھو۔ اس کے علاوہ گیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح رات سونے سے پہلے اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ یہی لفظ

ڑھو۔ دیکھنا تمہارے مسائل کیسے حل ہوتےہیں۔ وہ خوشی خوشی مجھ سے وظیفہ لے کر چلی گئی۔ اس نے یہ وظیفہ چند ماہ ہی یقین توجہ اور اعتماد سے پڑھا تھا کہ آہستہ آہستہ اس کے حالات سنورنے لگے‘ گھر میں صبح و شام ہونے والی لڑائی ختم ہوگئی‘ شوہر ایک فیکٹری میں ملازم ہوگیا اور تنخواہ بھی اس کی توقع سے زیادہ لگی‘ چند ماہ کے بعد ہی رزق کی تنگی دور ہوئی‘ زندگی میں سکون آگیا‘ خاوند نے نشہ کرنا آہستہ آہستہ بالکل چھوڑ دیا ہے اور سب سے بڑی بات کہ انہیں اپنا گھر مل گیا اور وہ ہنسی خوشی مطمئن اپنی زندگی گزار رہی ہے اور مہینے میں ایک آدھ بار مجھ سے ضرور آکر ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو ہم تمام گھر والے سارا دن سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ

کھلا پڑھتے ہیں‘ ہمارا مسئلہ فوری حل ہوجاتا ہے ایک خاص بات رزق کی تنگی کیلئے یہ آیت بہت باکمال ہے اس کے بارے میں تو علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے بھی بہت سے سچے واقعات اپنے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں لکھے ہیں۔
محمدرسول اللہ پڑھا اور کرم ہی کرم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ ہر ماہ مجھے آئندہ شمارے کا انتظار رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ

ِ پڑھنا شروع کیا ہوا ہے جو کہ اب تک ماشاء اللہ 82 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ اس عمل کو شروع کیے کافی عرصہ ہوچکا ہے‘ بہت زیادہ فوائد دیکھنے کوملے‘ سب سے پہلا فائدہ یہ ہوا کہ نماز میں خیالات آنے بند ہوگئے‘ نماز کی کیفیات بھی اچھی ہوگئی‘ اسی وظیفے کے دوران کئی دفعہ خانہ کعبہ کی زیارت حضور کے روضے کی زیارت بہت ہی رونے دھونے کے ساتھ خواب میں نصیب ہوئی کئی دفعہ راستے میں رات کے وقت کسی ایسی جگہ سے گزرتے ہوئے جہاں یا تو اندھیرا تھا یا بالکل اکیلی جگہ تھی ایسا محسوس ہوا کہ کوئی بڑے بزرگ میرے پاس سے اڑکر ساتھ چلتے ہیں اور یہ احساس ہوا کہ کوئی حفاظتی معاملہ ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وظیفہ تقریباًہروقت پڑھنے کی توفیق مل جاتی ہے اور ہر معاملے میں بہت زیادہ شرح صدر ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ! عبقری روحانی اجتماع میں گزشتہ سال شامل ہونے کی توفیق نصیب ہوئی‘ بہت ہی پرنور جگہ تھی‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اتنے پرنور اجتماع میں شرکت کی توفیق دی۔ آپ کی دعاؤں کی برکت سے کچھ وقت آپ کی صحبت میں گزرا۔ بس دل میں ایک حسرت تھی کہ میری آپ سے ملاقات ہوجائے لیکن لوگوں کا ہجوم دیکھ کر دل کو تسلی دینا پڑی کہ یقیناً آپ کی مصروفیت بہت زیادہ ہوگی۔ دو یا تین مرتبہ آپ کی دور سے ہی زیارت نصیب ہوئی۔ (محمد نواز‘ راولا کوٹ)
مجھ پر جادوا ہوایا مَرجاؤں یا بیوی کو طلاق دیدوں
قارئین! آج سے تقریباً 36 سال قبل جب میری شادی ہوئی‘ میرے بڑے بھائی نے اپنی بیوی کو کسی وجہ سے طلاق دے دی‘ میری شادی کے بعد بھائی نے دوسری شادی کرلی۔ میری بیوی میری طبیعت کے عین مطابق تھی‘ الحمدللہ خدمت کرنے والی اور اچھے ماں باپ کی اچھی بیٹی تھی‘میں بہت خوش تھا اور میری بیوی بھی بہت خوش اور مطمئن تھی مگر میری ایک رشتہ دار کو یہ چیز پسند نہ آئی۔ اس نے میری والدہ کے کان بھرنا شروع کردئیے اور والدہ کو میرے خلاف کردیا‘ وہ اچھی عورت نہ تھی‘ ہروقت گھر میں لڑائی رہنے لگی‘ آپس میں اختلافات شروع ہوگئے‘ میری والدہ نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں میں نے ان کو صاف کہہ دیا کہ میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا۔ پھر سب سے خطرناک بات یہ ہوئی کہ میری سگی والدہ نے میری اس رشتہ دار کے ساتھ ملکر ساتھ والے گاؤں سے ایک کالے گندے عامل سے کالے جادو کے تعویذ کروائے کہ یا میرا بیٹا مرجائے یا اپنی بیوی کو طلاق دے دے‘ اس عامل نے ایک مدت بتائی کہ اتنے عرصہ میں یہ مَرجائے گا اور اس کی نسل ختم ہوجائے گی۔میں اور میری بیوی بیمار رہنے لگے‘ 1977ء میں اللہ نے مجھے بیٹا دیا‘ کچھ عرصہ بعد بیٹا فوت ہوگیا۔
میں اللہ کےر استہ میں صدقہ خیرات کرتا رہا‘ دوسرا بیٹا ہوا وہ بھی فوت ہوگیا پھر تیسرا بیٹا ہوا وہ بھی فوت ہوگیا‘ میں اللہ کو یاد کرتا‘ مدد مانگتا رہا‘ شاید میرے مانگنے میں کمی تھی‘ میرے تین بیٹے فوت ہوئے‘ میں بہت سے عاملین اور پیروں کے پاس گیا مگرمیرا کوئی حل نہ بنا‘ اس عامل نے جو مدت بتائی تھی وہ پوری ہوگئی۔ اللہ نے مجھے ایک اور بیٹا دیا میں مسلسل پریشانیوں‘ بیماریوں میں رہا‘ اس عامل کے مؤکل ہر رات میرے گھر آتے اورہمیں تنگ کرتے‘ در در کی خاک چھانی مگر کچھ حاصل نہ ہوا جس نے جو بھی ورد بتایا کیا‘ پیسے مانگے دئیے مگر حالات نہ بدلے۔میرے گاؤں کی ایک عورت کی شادی اس عامل کے گاؤں میں ہوئی تھی وہ نمبردار کی بیوی ہے‘ میں اپنے ایک عزیز کو لے کر اس عورت کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ اس عامل کے پاس چلے کہ مجھے معاف کرے کہ میں اس نے اس کیا بگاڑا ہے۔ میری جان چھوڑ دے‘ مجھے معاف کردے‘ وہ عورت بہت اچھی تھی اس نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کے پاس کبھی نہیں گئی ہوں لیکن آپ میرے گاؤں سے میرے گھر چل کر آئے ہیں‘ میں چلوں گی اور اس سے استدعا بھی کروں گی کہ وہ آپ کی جان چھوڑ دے‘ میں نےکہا کہ وہ اگر پیسے کہے تو میں دینے کو تیار ہوں۔ وہ ہمارے ساتھ اپنے شوہر کی اجازت سے اس کے گھر گئی‘ ساری بات اس نے تفصیل سے کی۔ اس عامل نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ تعویذ لے جائیں اور اس کو ہنڈیا میں جب سالن پکائیں تو پکالیں اور سارے گھر والے کھالیں ٹھیک ہوجائیں گے‘ فکر نہ کریں بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔میں وہ تعویذ لے کر گھر آیا اور اہلیہ کو دیا‘ اس نے سالن میں پکایا جونہی ہم نے کھانا کھایا‘ سارا گھر بیمار‘ ہماری پریشانیاں بہت زیادہ بڑھ گئیں‘ ایسا لگے کہ ہم لوگ بس چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔ اس گندے عامل نے میرے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا۔
قارئین! میں بہت سے عاملین‘ پیروں اور بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے پاس گیا‘ بہت مال ضائع کیا وقت بھی برباد ہوا مگر حاصل کچھ نہ ہوا۔ جہاں بھی کوئی بتاتا کہ اس شہر جاؤ چلا جاتا‘ جو آمدنی تھی لوٹاتا گیا‘ ایک بہت بڑے عامل کا کسی نے بتایا‘ میں ان کے پاس گیا ان سے عرض کیا کہ میری مدد کریں اور میری اس عامل سے جان چھڑوائیں‘ انہوں نے صاف کہہ دیا کہ یہ جو تم پرعمل ہوا ہے اس کی کوئی کاٹ نہیں‘ تمہارا کچھ نہیں ہوسکتا میں وہاں سے واپس چلا آیا۔میرا دل ٹوٹ گیا میں اور پریشان کہ کوئی تو ایسا در ہوگا جہاں سے میری داد رسی ہوگی‘ میری مدد ہوگی؟ میں بہت پریشان تھا کہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں‘ عامل بنتے ہیں‘ چلّے کرتے ہیں مگر میرا حل نہیں ہوسکتا۔
اپنے خیالوں میں گم بازار سے گزر رہا تھا اور سوچ یہ تھی کہ اب کیا بنے گا؟ مجھے ایک بک سٹال پر ماہنامہ’’ عبقری‘‘ نظر آیا‘ میں نے عبقری کے ٹائٹل پر ہیڈنگز پڑھیں اور فوراً عبقری خرید لیا اورپڑھنا شروع کردیا‘ میں نے عبقری ایک ہی دن میں مکمل پڑھ لیا۔ جب علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا تو اس میں

کا عمل لکھا ہوا تھا۔ (مکمل عمل صفحہ نمبر35 پر ملاحظہ فرمائیں)میں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا جو آج تک مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس عمل کی برکت سے اور آپ کی دعاؤں کی برکت سے میرے حالات بہت بہتر ہونا شروع ہوگئے۔یہ عمل کرنے سے پہلے اس عامل کے مؤکلات ہر رات آتے‘ تکلیف دیتے جب یہ عمل شروع کیامیں نے خود دیکھا کہ اس کا مؤکل میرے گھر میں آیا اور مجھے چھونے کی کوشش کی‘ جونہی ہاتھ لگایا جل گیا اور ختم ہوگیا۔پھر چند دن کوئی چیز نہ آئی لیکن پھر اس نے اپنے مؤکل کو بھیجا اس نے مجھے چھونے کی کوشش کی اور چیختا ہوا بھاگ گیا‘ وہ ہر رات کوشش کرتا ہے لیکن ناکام ہوتاہے میںٰ مسلسل عمل کرتا جارہا ہوں۔اب اس کے مؤکل میرے گھر میں داخل نہیں ہوپاتے جب بھی وہ کوئی مؤکل بھیجتا ہے مجھے پتہ چل جاتا ہے لیکن اب میں  کے عمل سے محفوظ ہوں۔ میرے حالات بہتر ہوگئے ہیں میرا ایک بیٹا ہے جو بالکل ٹھیک اور الحمدللہ اب جوان ہے۔علامہ صاحب کے عمل کی برکت سے اللہ رب العزت نے میری مدد فرمائی‘ اللہ علامہ صاحب اور ان کی نسلوں کو برکات اور رحمتیں عطا فرمائے اور عبقری کو ترقی دے جو خیر کا ذریعہ ہے اور دکھوں کامداوا ہے‘ مصائب کے ماروں کا مسیحا ہے اور رب کا منانے اور عشق مصطفیٰ ﷺ کا ذریعہ ہے‘ اللہ علامہ لاہوتی صاحب کو لمبی عمر عطا فرمائے اور اس کارخیر کو سدا جاری رکھے۔ آمین۔(محمداسلم‘ گجرات)
وظائف لاہوتی اور میرے مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’جنات کا پیدائشی دوست جلد اول‘‘ منگوائی۔ اس میں سے یَاقَہَّارُ کا عمل پڑھا‘ خود بھی عمل کیا اور لوگوں کوبھی بتانا شروع کیا‘ میرے پڑوسیوں نے  کا عمل کرنا شروع کیا‘ تقریباً سوا لاکھ پڑھا‘ اس عمل سے ان کی پریشانیاں ختم ہوگئیں‘ گھر میں سکون آگیا مگر پھر عمل چھوڑ دیا عمل چھوڑنے سے گھر میں بیماریاں آگئیں‘ مجھے پتہ چلا تو میں نے انہیں عمل جاری رکھنے کو کہا‘ ماشاء اللہ اب وہ لوگ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے باقی تمام معاملات اچھے جارہے ہیں۔
میرا ایک کزن آرمی میں بھرتی کیلئے گیا‘ دوران ٹیسٹ دوڑ کا ٹارگٹ دیا گیا جب دوڑ شروع ہوئی تو تھوڑی ہی دیر میں میرا کزن اچانک گرگیا اور باقی تمام لڑکے آگے نکل گئے جب وہ اٹھا اور سنبھلا تو  پڑھنا شروع کردیا اور دوڑ لگادی تو وہ خود حیران رہ گیا کہ مطلوبہ وقت سے دو یا تین منٹ پہلے وہ ٹارگٹ تک پہنچ گیا۔میرے ایک کزن نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب سےاَللہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْض کا عمل پڑھا اور ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ اور کھلا بھی پڑھنا شروع کیا تو اس کی نظر ٹھیک ہوگئی۔ پہلے جب بھی وہ کتاب پڑھتا تھا تو لفظ ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتے تھے قریب کی نظر بھی مسئلہ کررہی تھی‘ الحمدللہ! اب وہ اس عمل کی برکت سے بالکل ٹھیک ہے۔میری کزن شدید بیمار ہوگئیں‘ پہلے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے‘ آرام نہیں آیا‘ دوسری شام کو دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گئے‘ تب بھی کچھ فرق نہیں پڑا بلکہ مرض کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا‘ سر سے(کان کے سیدھا اوپر والا حصہ) عجیب قسم کا درد ہورہا تھا‘ درد کی شدت سے اس کی چیخیں نکل رہی تھیں نہ وہ بیٹھ سکتی تھیںنہ وہ لیٹ سکتی تھیں‘ ایسے کرب میں وہ مبتلا تھیں۔ مجھے پتہ چلاتو میں ان کے گھر گیا۔ میں نے سورۂ مومنون اور اذان والا عمل کرکے اسکے کان میں دم بھی کیا اور پانی بھی دم کرکے دیا اور دل میں یہ تصور کیا کہ اگر میرا پیرو مرشد کامل ہے تو میرے مرشد کا بتایا ہواعمل ہے ان شاء اللہ اللہ پاک شفاء دیں گے۔ حضرت میں خود حیران ہوا اس کی چیخوں اور درد کی جوشدت تھی وہ اسی وقت ختم ہوگئی۔ تقریباً چار بار میں نے عمل کیا رات تک اور اگلی صبح بھی عمل کیا‘ ایک ہی بار کافی سارا پانی دم کرکے دے دیا الحمدللہ اب وہ ماشاء اللہ ٹھیک ہیں۔ایک چھوٹی سی بات کہ پہلے میں نے انہیں دم کیا تو فرق نہیں پڑا تھا تب میں نے بولا کہ یہ میرے پیرو مرشد کا بتایا ہوا عمل ہے اگر میرے پیرو مرشد کامل ہیں تو ابھی آرام آئے گا اور ایسا ہی ہوا ماشاء اللہ اب کہیں بھی کوئی بیمار ہوتا ہے تو میں یہ عمل بتاتا ہوں اور خود بھی کرتا ہوں۔ ماشاء اللہ بہت کمال پایا ہے۔(ش۔ر)
کلمہ کا نصاب اور میری والدہ کی موت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی عمر میں برکت دے‘ دنیاو آخرت کی خوشیاں‘ کامیابیاں اور عزتیں اللہ پاک آپ کو عطا فرمائے۔میں 2007ء سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں‘میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کیلئے جو وظیفہ شروع کیا وہ لا الہ الا اللہ ستر ہزار کا نصاب ہے۔ الحمدللہ ہم سب گھر والوں نے بہت زیادہ نصاب پڑھ لیے ہیں۔ میری والدہ اکیلی نے ماشاء اللہ سولہ نصاب مکمل کیے اور سترہواں نصاب جاری تھا کہ گزشتہ رمضان المبارک بروز جمعۃ المبارک صبح نو بجے وہ اللہ کوپیاری ہوگئیں۔ یہ ان نصاب کی ہی برکت تھی کہ اللہ رب العزت نے انہیں رمضان المبارک میں اور پھر جمعۃ المبارک کو موت دی‘ انہوں نے مرنے سے پہلے ہمیں وصیت کی کہ بیٹا کبھی کلمہ پڑھنا نہ چھوڑنا۔ الحمدللہ! میرے اب تک چونتیس نصاب ہوچکے ہیں اور پینتسواں نصاب جاری ہے۔ (ریاست الرحمٰن‘ مری)
شکرہے! اب ٹھیک ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ساتھ کچھ روحانی مسائل تھے جن سے نجات کیلئے میں نے چار ماہ پہلے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ   ہروقت کھلا پڑھنے کا کہا اور ساتھ چالیس درس سننے کو کہاتھا۔ آپ نے حکم دیا تھا کہ دوبارہ تین ماہ کے بعد پھر خط لکھیں۔ اب میں تین ماہ کے بعد دوبارہ خط لکھ رہی ہوں‘ میں باقاعدگی سے  پڑھ رہی ہوں‘ شروع میں جب پڑھا تو جیسے ہی پڑھنا شروع کرتی تو مجھ سے پڑھا نہیں جاتا تھا اور میں بیہوش ہوجاتی تھی یا کبھی آپے سے باہر ہوجاتی تھی‘ گھر والوں کیلئے مجھے سنبھالنا مشکل ہوجاتا تھا‘ نہ جانے میں نے کتنی بار اپنی جان لینے کی کوشش کی ‘ میرے بس میں کچھ نہیں ہوتا تھا مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتی ہوں‘ کیا بولتی ہوں‘ مجھے کوئی چیز پڑھنے سے منع کرتی تھی‘ مجھے روکنے کی پوری کوشش کی جارہی تھی مگر میں نے  کا عمل نہ چھوڑاپھر بعد میں میرے گھر والوں نے بھی میرے ساتھ مل کر میرے لیے پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ (پ۔پ)
وظیفہ پڑھاڈاکٹرز نے والدہ کوکلیئر قرار دیدیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ناچیز عبقری کو جتنی دعائیں دوں کم ہیں‘ اللہ تعالیٰ عبقری کو بے حد ترقی عطا فرمائے اور محترم حضرت حکیم صاحب کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ایک ایسا رسالہ یعنی عبقری کو لوگوں کی مشکلات دور کرنے کا ایک معجزہ بنادیا میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں بلکہ ہمارے گھر والے سب بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میں سیکنڈایئر کی طالب علم ہوں جب میں چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی کہ میرے ابو شہادت پاگئے‘ میرے ابو ڈاکٹر تھے میں سب سے بڑی بہن ہوں‘ ہم لوگ چھ بہن بھائی ہیں‘ چار بہنیں اور دو بھائی ہیں ابو کی شہادت اور ان کی جدائی کا دھچکا تو بہت لگا لیکن ہماری ماں نے ہمت اور صبر کے ساتھ ہمارے حوصلے اجاگر کیے‘ ابوکی وفات کے تین چارسال بعد ہماری ماں کے دل میں درد رہنے لگا سب گھر والوں کو پریشانی ہوئی ہم اپنی ماں کو کہتے کسی بڑے ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں لیکن ہماری ماں کہتی رہی کہ نہیں بیٹی میں کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتی‘ پتہ نہیں وہ مجھے کونسی دل کی بیماری بتائیں گے‘ ایک دن ہماری ماں کے دل میں درد زیادہ ہوگیا تو میرے دادا جی نے کہا چلو کل ان شاء اللہ کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں گے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری ماں ساری رات اس فکر میں تھی پتہ نہیں ڈاکٹر کونسی بیماری بتائیں گے جب داداجی نے کہا تھا کہ کل ڈاکٹر کے پاس جائیں گےمیں نے اس وقت سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُکا ورد شروع کردیا‘ اس میں لکھا تھا ہرکام‘ ہرمشکل کیلئے تو میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ صبح ہماری ماں دادا ابو کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چلی گئیں‘ میں نے پورا دن ان تینوں الفاظ کا ورد جاری رکھا‘ شام کو جب ہماری والدہ آگئیں تو خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی سب بہت خوش تھے‘ ہماری ماں نے کہا کہ ڈاکٹر کہہ رہا تھا دل کی کوئی بیماری نہیں ہے ویسے پریشانی کی وجہ سے دل میں درد رہتا ہے مجھے اس وقت سے یقین ہوگیا کہ جو میں نے پڑھا تھا سب اس کی وجہ ہے‘ میں بہت خوش تھی اور تمام قارئین کو آخری پیغام دینا چاہتی ہوں جتنا ہوسکے عبقری کی بھلائی اور ترقی کیلئے دعا کیا کریں۔ میراخط ضرور شائع کیجئے گا تاکہ لوگوں کا بھلا ہو اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنے۔ (سعدیہ الرحمٰن‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
جنہوں نے مجھے لوٹا‘ ان کا انجام بھی پڑھیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں لمبے عرصہ تک مشکلات کا شکار رہا‘ میری شادی کو تقریباً پندرہ سال ہوچکے ہیں‘ شادی کے پہلے تین چار سال بیروز گار رہا‘ حاجات‘ مشکلات کے نوافل پڑھتا‘ کبھی تہجد بھی پڑھتا تھا۔ پھر عراق میں ایک امریکن کمپنی میں جاب مل گئی‘ تقریباً اڑھائی سال وہاں جاب کی‘ اس دوران شاید دو یا چار جمعہ پڑھے ہوںگے‘ دن کو ہماری ڈیوٹی ہوتی تھی‘ بہرحال نماز بچپن سے ہی پڑھتا تھا‘ میرے والدصاحب جمعہ‘ نماز عیدین وغیرہ پڑھاتے ہیں‘ بڑے معزز شخص ہیں‘ عراق سے واپس پاکستان آیا۔ واپس آتے ہی جو کمایا تھا وہ اس طرح لٹایا کہ ایک آدمی کو سوا تین لاکھ دئیے اس نے تاریخ دے دی کہ میں آپ کو یورپ بھیجوں گا لیکن وہ پیسے کھا کر بھاگ گیا‘ پھر دوسرے ایجنٹ کو ایک لاکھ دیا اس نے بھی فراڈ کیا‘ پھر تیسرے کو پچاس ہزار دیا اس نے بھی فراڈ کیا‘ دو آدمیوں سے پیسے واپس دلانے کی بات کی کہ میرے پیسے واپس کردیں انہوں نے بھی میرے ساتھ بدمعاشی کی‘ بہت ذلیل کیا‘ بہت تڑپایا اتناکہ بیان سے باہر ہے۔بہرحال مجھے میرے پیسے نہ ملے‘ مسائل بھی حل نہ ہوئے‘ میرا ایک دوست ہے اس نے مجھے ماہنامہ عبقری اور آپ کے درس کے بارے میں بتایا‘ ماہنامہ عبقری سے مجھے یاقہار کے وظیفے کےمتعلق معلوم ہوا‘ آپ کے ایک درس میں بھی اس کے بے شمار فضائل بیان کیے گئے‘ میرا دوست مجھ سے کہنے لگا کہ یورپ جانے کے خواب چھوڑو اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردو‘ میرے پیسے جن جن ایجنٹوں نے کھائے تھے میں نے ان کیلئے   ہروقت کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ ایک ایجنٹ جس کے پاس میرا ایک لاکھ تھا جب  ایک لاکھ مرتبہ مکمل پڑھا تو وہ کسی مقدمہ میں جیل چلا گیا‘ دوسرا ایک لاکھ مکمل کیا تو دوسرے ایجنٹ کے بیوی نے خودکشی کرلی۔ تیسرا نصاب پورا کیا تو تیسرے ایجنٹ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور گاڑی کا بھی تقریباً دو لاکھ روپے کا نقصان ہوا‘ پھر جس کے پاس بڑی رقم تھی اس کیلئے میں نے اور میرے دوست نے   کے ساتھ سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 پڑھنا شروع کیا‘ بڑا مگرمچھ تھا‘ اس کا رزلٹ یہ پتہ چلا کہ اس نے ایک کاروبار میں لاکھوں روپے لگائے سب ڈوب گئے‘ ایک مرتبہ اس کے بھائی کی بیوی نے اسے اور اس کے چھوٹے بھائی کو زہر دینے کی بھی کوشش مگر وہ بچ گیا‘ اب اس کا کچھ نہیں بچا‘ سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ میں نے گاؤں میں ایک چھوٹی سی دکان ڈال لی ہے۔ اس کے علاوہ ماہنامہ عبقری میں آنے والے چند وظائف جو میں آزمائے اور دو عدد نسخہ جات عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ جب بھی ٹریفک جام میں پھنسا سورۂ الم نشرح پڑھی فوراً راستہ ملا‘ ایک مرتبہ پائپ کی ساکٹ نہیں کھل رہی تھی یہ سورۂ پڑھی تو کھل گئی۔ سفر پرجاتے ہوئے گاڑی نہیں مل رہی تھی سورۂ قریش پڑھی تو گاڑی مل گئی‘ ایک مرتبہ بجلی کا بلب فیوز ہوگیا سورۂ قریش پڑھی بلب ٹھیک ہوگیا۔ ایک مرتبہ میں نے پیاز کی بوری لی انہوں نے اس کا وزن ایک سو پانچ کلو بتایا‘ میں نے سات مرتبہ اس پر سورۂ کوثر پڑھ کر دم کیا‘ وزن کروایا تو وہ 125 کلو پیاز نکلا۔ (ع۔آزادکشمیر)
یاقادر یانافع اور میرے پوشیدہ مسائل
محترم حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کیلئے اور عبقری کی پوری ٹیم کیلئے اللہ تعالیٰ سے ڈھیر ساری دعائیں ہیں‘ اللہ آپ کی‘ حضرت حکیم صاحب اور پوری ٹیم عبقری کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ترقی سے نوازے۔ آٹھ ماہ پہلے میں بہت سے مسائل میں مبتلا تھی‘ مجھے ایک پوشیدہ مسئلہ تھا‘ ڈاکٹرز کہتے تھے کہ یہ مسئلہ عمر کے ساتھ ساتھ خودبخود ٹھیک ہوجائے گا‘ اس سے بڑا مسئلہ میرے بدن کا بھاری ہونا تھا‘ چار یا ساڑھے تین سال سے یہ مسئلہ تھا‘ جب بھی لیٹ جاتی تو خوب نیندآتی اور پھر بدن بھاری ہوجاتا‘ جب بھی سوتی خواب میں کوئی چیز آکر میرے جبڑوں کو زور سے پکڑلیتی‘ ڈر کے مارے ساری ساری پھر نیند نہ آتی‘ پھر میں نے آپ کا بتایا وظیفہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھنا شروع کردیا جس کا سب پہلے مجھے جو فائدہ ہوا وہ میرا پوشیدہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اس کے ساتھ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھا‘ وہاں سے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے مجھے یَاحَکِیْمُ یَاعَزِیْزُ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ کا وظیفہ بتایا‘ اس کی برکت سے الحمدللہ وہ بھاری پن اور مختلف خواب کاآنا نوے فیصد ختم ہوچکا ہے۔ اللہ آپ جیسے پاک لوگوں کی دعا ہمارے حق میں قبول فرمائے آمین! (م۔ر)
موتی مسجد میں گزرے چند لمحات‘ چند مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ سال پانچ نومبر کو اپنے عزیزوں کے ہاں لاہور گئی تو کچھ دنوں کے بعد ہم گھومنے نکلے‘ ہم پہلے یہ سوچ کربادشاہی مسجد لاہور گئے تھے کہ ووہاں عصر کی نماز پڑھنی ہے‘ باہر بہت رش تھا‘ ساتھ گردوارہ ہونے کی وجہ سے سکھ برادری بہت زیادہ تھی شاید ان کا کوئی تہوار تھا۔ جب اور میرے دونوں بچے بادشاہی مسجد کی طرف بڑھے تو ہم شاہی قلعہ لاہور کی طرف بڑھ گئے‘رش میں پتہ ہی نہ چلا اور ہم چلتے ہی جارہے تھے‘ تھوڑی دیر بعد ہم شاہی قلعہ لاہور کے مین دروازہ کے باہر کھڑے تھے‘ دیو قامت دروازہ کو دیکھتے ہی ہم پر حیرت و دلچسپی پر مبنی سحر طاری ہوگیا۔ ہمارے ذہن سے بادشاہی مسجد کا خیال نکلا اور ہم شاہی قلعہ کے ٹکٹ خرید کر اندر داخل ہوگئے۔
شاہی قلعہ کے اندر بھی کافی رش تھا‘ ہم نے کافی سیر کی‘تھوڑی دیر بعد ہم ایک برآمدے میں داخل ہوئے‘ وہاںساتھ ہی کینٹین تھی ہم نے کینٹین پر بیٹھے ہی تھے کہ نماز عصر کا وقت ہوگیا‘ میںنے اپنی بیٹی کو کہا عصر کہاں ادا کریں؟ تو سامنے سیڑھیاں کے ساتھ ہی ایک برآمدہ تھا ‘ وہاں کچھ خواتین کھڑی تھیں‘ میری بیٹی بولی اندر چل کر دیکھتے ہیں شاید ادھر نماز کیلئے جگہ ہو اور جب ہم سیڑھیوں سے اوپر گئے تو دروازہ پر چھوٹا سا ’’مسجد‘‘ لکھا دیکھا اندر گئے تو دو تین لوگ تھے ہم نے جلدی سے نماز ادا کی‘ پھر ہم مسجد کو دیکھنے لگے‘ ایک کمرہ جو عورتوں کی نماز کیلئے ہے وہاں چھوٹا سا ’’موتی مسجد‘‘ لکھا تھا میں چونک گئی‘ ہم نےماہنامہ عبقری میں ’’موتی مسجد‘‘ کا پڑھا تھا مگر یہ نہیں پتہ تھا کہ یہ ہےکہاں؟وہاں ایک بندہ کھڑا تھا میں سیدھی اس کے پاس گئی‘ پوچھا کہ یہ ’’موتی مسجد‘‘ ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں یہی ہے‘ پھر میںنے پوچھا کہ اس کی امامت کون کرتا ہے تو بولے میں ہی کرتا ہوں‘ میں نے پوچھا یہ ماربل کتنے پرانے ہیںتو بولےیہ مسجد اڑھائی سو سال سے بند تھی‘جب وہ یہ بات بتارہے تھے تو چند آدمی بھی آکر کھڑے ہوگئے‘ انہوں نے بتایا کہ یہ حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب نے کھلوائی ہے‘ میں دنگ رہ گئی‘ میری آنکھوں میں آنسو آگئے‘ امام صاحب کو دعا کیلئے کہا تو انہوں نے کہا جس دیوار پر محمد رسول اللہﷺ لکھا ہے وہاں بیٹھ کرذکر کریں‘ ہم مغرب تک وہیں بیٹھے ذکر کرتے رہے‘ ان لوگوں نے ہمیں تبرک بھی دیا میں جہاں جوتے رکھتے ہیں وہاں اکیلی گئی تو ایک آدمی سفیدکپڑوں میں مجھے کہنے لگے: آپ کو پتہ ہے یہاں حضور ﷺ کے دور مبارک کے دو صحابی جن بھی رہتے ہیں‘ میں حیرانی سے انہیں دیکھ رہی تھی میں نے کہا آپ کو کیسے پتہ تو بولے مشاہدہ ہے‘ انسان کی شکل میں ہوتے ہیں۔ مغرب ہوئی تو امام صاحب نے صحن میں کھڑے ہوکر اذان دی اندر آخری کمرے میں اور میری بیٹی نماز پڑھ رہے تھے‘ بالکل اندھیرا ہوگیا تھا نماز پڑھ کر ہم دعا کررہے تھے‘ اتنی دیر میں ہمارے پیچھے آواز آئی تو امام صاحب کے ساتھ ایک آدمی تھا انہوں نے دروازے کے باہر تالا تھا وہ کھولا اندر جائے نمازبچھی ہوئی تھی وہ آدمی اندر چلا گیا اور پھر تالا لگا دیا ہم دو نفل پڑھ کر باہر آئے تو اتنا اندھیرا تھا کہ چاند کی روشنی تھی‘ امام صاحب نے مجھے اور میری بیٹی کو جائے نماز کا تحفہ دیا‘ ایک مجھے‘ ایک میری بیٹی کو ہم جب باہر آئے تھے ہر طرف ویرانی تھی‘ کوئی نظر نہیں آرہا تھا۔عجب پراسراریت مگر نورانیت اور سکون ہی سکون تھا ۔ ہم اسی جائے نماز پر نماز پڑھتے ہیں۔ (اُم حسیب اللہ، کراچی)
موتی مسجد جاکر دعا کی اور رشتوں کی آمد شروع
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شاذو آباد رکھے اور آپ کا سایہ ہمارے سر پر ہمیشہ قائم رکھے اور لوگوں کوسیدھی راہ دکھاتے رہیں اورمیں اپنے گھر کی بتاتی چلو جووظیفے آپ نے دئیے اور تسبیحات دی ہیں ان کو میں باقاعدگی سے پڑھتی ہوں میرے گھر میں بہت سکون ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! ماہنامہ عبقری کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے موتی مسجد کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے‘ میری بیٹیوں کے رشتوں کے بہت مسائل تھے‘ رشتے کیا ہونے تھے کبھی نہ کسی نے بات کی اور نہ ہی کوئی دیکھنے آتا۔ میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موتی مسجد گئی اور وہاں جاکر ان کے بہتر اور جلد رشتے کیلئے دعا کی۔
موتی مسجد میں دعا کےبعد دو سے تین دن کے اندر اندر رشتے آنے شروع ہوگئے مناسب سا رشتہ دیکھ کر بڑی بیٹی کی منگنی کردی ہے‘ انتہائی شریف اور کھاتے پیتے لوگ ہیں۔ دوسری بیٹی کے رشتے کی بات چل رہی ہے‘ امید ہے یہ رشتہ بھی ہوجائے گا اور دعا کریں کہ ان کے نصیب اچھے ہوں۔ (ن، ڈسکہ)
رشتہ کی سخت بندش موتی مسجد سے دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کو ایک عامل نے قابو کیا ہوا تھا‘ بہت وظائف پڑھے‘ بہت عاملین کے چکرکاٹے مگر کہیں سے بھی آرام نہ آتا‘ ہمیں کسی نے کہاکہ خانہ کعبہ جاکر دعا کریں تو پھر اس عامل سے جان چھوٹ سکتی ہے۔ پچھلے سال بڑے بیٹے کو سعودی عرب بھیجا تھا وہ پانچ ماہ دس دن کے بعد واپس آگیا۔بیٹے نے خانہ کعبہ جاکر گڑگڑا کر اللہ سے دعا کی‘ اللہ تعالیٰ نے قبول کی اور میرے شوہر کی اس عامل سے جان چھوٹ گئی۔
اس کے بعد گزشتہ سال روحانی دم میں ‘ میں‘ میرے شوہر اور چھوٹی بیٹی تسبیح خانہ آئے تھے‘ روحانی دم کروانے کے بعد ہم لاہور شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد میں گئے‘ میری بیٹی کے رشتہ پر شدید بندش تھی‘ رشتے آتے ہی نہ تھے اگر آتے بھی تھے تو دیکھ کر چلے جاتے اور پھر کوئی جواب نہ ملتا۔ ہم موتی مسجد جاکر بچی کے رشتے کیلئے اللہ سے دعا کی۔ ساتھ نوافل بھی ادا کیے۔ احمدللہ! میری بچی کے رشتے آنا شروع ہوگئے ہیں‘ ایک رشتہ ہم نے دیکھا جو ہمیں بھی پسند ہے اور انہیں بھی۔گزشتہ رمضان المبارک میرے شوہر نےتسبیح خانہ میں گزاراہے اور الحمدللہ عیدالفطر کے بعد باقاعدہ منگنی کی رسم اداہوئی ہے۔ اللہ رب العزت ہماری غلطیاں معاف فرمائے۔ (امینہ‘ چیچہ وطنی)
موتی مسجد کا دیوبچہ اور میرا سفر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر بے شمار رحمتیں اور برکات نازل فرمائے۔ آمین!آپ کی توجہ سے محسوس ہوتا ہے کہ جب بھی میں دعا کرتی ہوں آپ بھی میرے لیے دعا کررہے ہوتے ہیں‘ ایک دن خواب میں دیکھا کہ میں اوپر سے دیکھتی ہوں تو رات ہے اور نیچے چاند ستارے نظر آتے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں گزشتہ ہفتہ موتی مسجد جارہی تھی تو جیسے ہی میں نے مزنگ چونگی کراس کیا تو موتی مسجد کا دیوبچہ مجھے لینے آگیا اور ساتھ چلنے لگا اور پھر جب تک میںواپس گھر نہیں آگئی وہ سفر میں میرے ساتھ رہا‘ اگلے دن جب میں پھر موتی مسجد گئی تو وہ بچہ پھر میرے ساتھ ہی رہا۔ جب میں نے موتی مسجد میں دوران نوافل سجدہ کیا تو مجھے بہت ہی گولڈن بازار نظر آئے اور اس میں چلتے پھرتے لوگ بھی نظر آئے۔ اس کے بعد موتی مسجد میں حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ‘ حضرت بابا فرید شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ اور اس کے بعد حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا دیدار نصیب ہوا۔
میں اتنی عالم فاضل نہیں ہوں مگر جب سے موتی مسجد جارہی ہوں میری کیفیات درج بالا ہوتی ہیں جو میں نے لکھ دی ہیں۔ ہاں! یہ ’’دیوبچہ‘‘ جب میں پہلی مرتبہ موتی مسجد گئی تھی تو وہاں کے جنات نے میرے ساتھ بھیجا تھا اب جب بھی میں موتی مسجد جاتی ہوں تو میرے ساتھ ہی جاتا اور آتا ہے۔ (صفیہ خورشید‘ لاہور)
محمدرسول اللہ نے مسائل کے چنگل سے نکال دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر حالات سے بہت مایوس ہوچکے تھے‘ مجھ سے ان کی حالت دیکھی نہیں جاتی تھی‘ کچھ سمجھ نہ آتی کہ ہم کیا کریں‘ کس طرح مسائل کے چنگل سے اور حاسدوں کے حسد سے باہر نکلیں۔ ماہنامہ عبقری ملا‘ اس میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا ایک وظیفہ  پڑھنا شروع کردیا۔ تقریباً تین سے چار نصاب ہی مکمل کیے تھے کہ حالات نے رخ بدلا اور بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ یادرہے کہ ایک نصاب ستر ہزار کا ہوتا ہے۔ (ش۔ش)
اب جادو کا ہر وار جائے بے کار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری جائیداد پر ایک قبضہ گروپ نے قبضہ کررکھا ہے‘ وہ مجھ پر اس قدر جادو کرواتے کہ کچھ نہ کرسکتا‘ اب بھی انہوں نے مجھ پر شدید ترین کالا سفلی جادو کروایا ہے میں بہت پریشان تھا‘ پھر مجھے میرے ایک عزیز نے ماہنامہ عبقری سے متعارف کروایا‘ عبقری پڑھا تو ایسے لگا جیسے میرے مسائل کا حل یہی ہے۔ میں نے جنات کا پیدائشی دوست مضمون میں سے    کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ تھال میں پاؤں رکھ کر صبح و شام گیارہ سو مرتبہ    پڑھتا ہوں۔ اس عمل کو کرتے ہوئے مجھے ایک سال ہوگیا ہے‘ اب جاد و ختم ہوچکا ہے الحمدللہ! اب بھی وہ مجھ پر گاہے بگاہے کالے جادو کا وار کرواتے ہیں مگر اس عمل کی بدولت بے کار جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تسبیح خانہ میں آکر اب تک مسلسل چالیس درس سن چکا ہوں اور مزید کوشش ہے کہ کبھی ناغہ نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خیرکثیر عطا فرمائے۔ (ارشد جاوید)
  پڑھا اور وہ چیزیں غائب ہوگئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ماہنامہ عبقری گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس موجود وظائف بہت باکمال اور تیربہدف ہوتے ہیں‘ دو انمول خزانہ ہر وقت ورد زبان رہتا ہے‘ کلاس روم ہو‘ کوئی محفل ہو‘ سفر ہو یا شادی بیاہ کی تقاریب الحمدللہ دوانمول خزانہ ہروقت وردزبان رہتا ہے۔ اس کے علاوہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میں موجود یَاقَہَّارُ کا وظیفہ صبح و شام گیارہ تسبیح پڑھتی ہوں۔ ابھی پچھلے دنوں خواب دیکھا میں واش روم جانے لگتی ہوںتو واش روم کے دورازے پر کوئی لائٹ نما چیزیں ہوتی ہیں میرے بہنوئی بھی وہیں کھڑے ہوتے ہیں میں کہتی ہوں بھائی یہ پھر آگئی ہیں اب دیکھنا میں    پڑھوں گی تو چلی جائیں گی اورواقعی میں    پڑھتی ہوں تو وہ چیزیں غائب ہوجاتی ہیں۔ (ز۔ا)
جنات آتے رہے‘وظیفہ پـڑھتا رہا وہ مرتے رہے
محترم حضرت حکیم صاحب اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! آپ حضرات خیریت سے ہوں گے‘ عرصہ دو سال سے محترم حضرت حکیم صاحب سے بیعت ہوں مگر ملاقات کیلئے وقت ہی نہ ملا‘ میرے گھر کے حالات کافی خراب تھے مگر میں نےانمول خزانہ نمبر ایک اور دو پڑھنا شروع کیا اور اس کے بعد کچھ ماہ سے   صبح و شام گیارہ سو مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھتا ہوں‘ اس وظیفہ نے بہت کمال کا اثر کیا‘ مجھ پر کچھ اثرات تھے جو ختم ہونا شروع ہوگئے۔ میرے بہت سے مسائل تھے جن کو میں نے ذہن رکھ کر پڑھنا شروع کیا‘    کے بعد اس ماہ کے ماہنامہ عبقری میں ماہانہ روحانی محفل میں بتایا گیا وظیفہ

پڑھنا شروع کردیا۔
پندرہ بیس منٹ کے بعد جو ہم کو تنگ کرتے تھے وہ جنات آنا شروع ہوگئے‘ اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں کی برکت سے مجھے کوئی خوف نہیں ہوا‘ پہلے ایک جن آیا میری طرف منہ کرکے ادھر ادھر گرتا ہوا بھاگ گیا‘ اس کے بعد کئی جن اشارہ بھی کرتے رہے اور کچھ زبان سے جو مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی مگر میں یہ سمجھا کہ یہ اشارہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ وظیفہ نہ پڑھو‘ میں نے بائیں ہاتھ سے اشارہ کرکے کہا میں نہیں چھوڑوں گا اور اس کے بعد ایک جننی آئی اور وہ چارپائی پر گری اور اس کی روح نکل گئی‘ اس کے کچھ عورتیں آئیں انہوں نے اشارے سے باتیں کیں میں نے بھی اشارہ کے ساتھ جواب دیا اس کے بعد پھر مرنے کاکام شروع ہوگیا‘ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ فوت ہورہی ہیں پھر کئی جن اور جننیاں آتی رہیں اور مرتی رہیں کبھی ایک جن آتا اور مر جاتا‘ جو بچ جاتا وہ دوسروں کو اشارے سے کہتا کہ واپس چلے جاؤ‘ جن جو آتے تھے انہوں نے چادر قمیص پہنی ہوتی تھی اور جننیاں ننگے سر ہوتی تھیں‘ مرد میرے کبھی دائیں کبھی بائیں طرف کبھی آگے آکر مرتے تھے‘ پھر غائب‘ پھر دوسرے آتے رہتے سلسلہ چلتا رہا مگر میں الحمدللہ اللہ کے فضل‘ مرشد اور علامہ صاحب کی دعاؤں کی برکت سے بے خوف رہا بلکہ جب میں وظیفہ پڑھتا تھا تو مجھے جوش آجاتا تھا بدن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے میرے پاس جو جنات لائے جاتے تھے ایک دوسانس آتے تھے اور مر جاتے تھے روحانی محفل کا وقت جو کہ ایک گھنٹہ ستائیس منٹ تھا مگر مجھے معلوم نہیں ہوا کہ دو گھنٹے اور دس منٹ ہوگیا یعنی 43 منٹ زائد ہوگیا‘ لائٹ جلائی ٹائم زیادہ ہوگیا تھا پھر میں نے پانی پر دم کیا اور دعا میں لگ گیا پانی کچھ میں نے پیا اور باقی اپنی اہلیہ اور بچوں کو پلا دیا۔ یہ جنات گزشتہ پندرہ سولہ سال سے تنگ کررہے تھے ان کی وجہ سے میری تین دکانیں اور ایک چار مرلے کا پلاٹ فروخت ہوچکا ہے۔ قرض پھر بھی باقی ہے‘ جنات رقم چوری کرکے لے جاتے ہیں‘ زیور چوری کرلیتے ہیں‘ زمین کے کاغذات چوری کرکے لے جاتے ہیں۔ رات کو چارپائی پر لیٹا تو    کا وظیفہ شروع کردیا جنات پھر مرنا شروع ہوگئے ۔ میرے اوپر جادو کرنے والے مل کر آئے اور مجھے نوٹوں کا اشارہ کیا کہ یہ لے لو میں نے الٹے ہاتھ کا اشارہ کرکے انکار کردیا پھر تھوڑی دیر کے بعد آکر وہ مرگیا‘ میر وظیفہ جاری تھا جس آدمی نے جادو کیا تھا وہ میری گود میں بیٹھ گیا اور میں نے کہا بزرگو آپ چلے جائیں تھوڑی دیر بعد وہ چلا گیا میں نے اپنا وظیفہ جاری رکھا اور جنات مرتے رہے۔ اس وظیفہ اور عبقری میں ہر ماہ آنے والے روحانی محفل کے وظیفہ نے مجھے جنات کے وار سے بچا کررکھا ہوا ہے۔ (علم الدین‘ شیخوپورہ)
فوری مشکلات ٹالنے کا راز ! ابھی جان لیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عملیا