Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا شائع کردہ شمارہ عبقری بہت ہی زبردست ہے‘ ہم تمام گھر والے اس رسالے کو بہت شوق ذوق سے پڑھتے ہیں۔ میرے پاس عبقری قارئین کیلئے ایک وظیفہ ہے۔ اگر کسی بہن یا بھائی کو نوکری نہیں مل رہی‘ اس کا آسان حل یہ ہے کہ روزانہ دو رکعت نفل حاجت کے پڑھیں ‘ بعد میں 1250 مرتبہ اسم الٰہی یَالَطِیْفُ پڑھیں اور اللہ رب العزت سے دعا مانگیں‘ ان شاء اللہ نوکری ضرور مل جائے گی۔ جب تک نوکری نہیں ملتی روزانہ یہ عمل کریں۔ بہت ہی تیربہدف عمل ہے۔ ضرور کیجئے! (حنا نثار)