محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ دانت درد کا ٹوٹکہ انڈیا کے ایک حکیم نے میرے والدین کو بتایا تھا۔ ھوالشافی: کیکر کی چھال کے ٹکڑے بنا کر گھر میں رکھ لیں۔ روزانہ رات کو ایک ٹکڑا منہ میں رکھ کر چبائیں‘ منہ سے بہت زیادہ پانی نکلے گا۔دس منٹ بعد منہ پانی سے صاف کرکے سوجائیں‘ میرے والدین نے ساری زندگی اس پر عمل کیا تھا‘ نہ کبھی دانت خراب ہوئے نہ درد ہوا اور آنکھ کی نظر بھی برقرار رہی‘ بندہ ہفتہ بعد کیکر کی مسواک خرید لیتا ہےا ور فجر کے وقت چباتا ہے اورسات دن بعد نئی مسواک خرید کر فریج میں رکھ لیتا ہے۔ ماشاء اللہ 63 سال عمر ہے‘ دانت قائم دائم ہیں۔ (ج۔ش)