Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمیں ماہنامہ عبقری بہت اچھا لگتا ہے‘ ہر ماہ اگلے شمارے کا ہی انتظار رہتا ہے‘عبقری قارئین کیلئے اپنا بارہا کا آزمایا ہوا ایک ٹوٹکہ بھیج رہی ہوں یقیناً اس سے قارئین بھرپور مستفید ہوں گے۔
ھوالشافی: دو عددسپٹران ڈی ایس کی گولیاں۔ بینزائل پنسلین سوڈیم انجکشن دس لاکھI.U۔ پٹرولیم جیلی (ویزلین)۔ بنانے کا طریقہ: سپٹران کی دونوں گولیوں کو پیس کر اور انجکشن کو ویزلین میں مکس کرکے محفوظ کرلیں اور زخموں کو جلد بھرنے یا خشک کرنے کے لیے دن میں کم از کم دو مرتبہ ضرور زخم پر لگائیں۔ پاؤں کی انگلیوں کے گلے پن کو ٹھیک کرنے کیلئے بے انتہا مؤثر اور سستی دوا ہے‘ آزمایا ہوا ہے‘ آپ بھی آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ (شائزہ مغل‘ سکھیکی منڈی)