Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ یہ نسخہ جو میں عبقری قارئین کیلئے تحریر کررہا ہوں وہ حکیم سعید دہلوی رحمۃ اللہ علیہ بانی ہمدرد دواخانہ کے کلاس فیلو حکیم ساحر کادوائی مرحوم نے دیا تھا وہ حکیم سعیدؒ کے طبیہ کالج دہلی کے کلاس فیلو تھے اور بڑے فخر سے کہتے تھے کہ حکیم سعیدؒ میرے دوست تھے‘ یہ نسخہ 2004ء میں انہوں نے دیا تھا۔ بہت آسان ہے۔
پرانی قبض کیلئے: اسپغول ثابت لے کر اس کو ہلکا سا براؤن کرلیں پھر اس میں زیتون کا تیل ڈال کر گرم کرلیں‘ جب دونوں براؤن ہوجائیں تو اتار کر ڈبی میں بند کرلیں۔ ایک چمچ دودھ کے ساتھ صبح لیں‘ ایک چمچ رات کو سوتے وقت لیں‘ ا ن شا ء اللہ پرانی سے پرانی قبض دور ہوجائے گی۔ (قیصر علی منج‘ فیصل آباد)