Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے‘ ستمبر 2014ء سے آپ کے درس سننا شروع کیے‘ یقین جانیے! زندگی بدل گئی‘ آپ کے منہ سے نکلے الفاظ دل‘ دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اللہ کریم کی بہت گنہگار بندی ہوں ہروقت اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی تھی‘ کوئی وسیلہ بنادے‘ کوئی مددگار بھیج دے جو مجھے گناہوں‘ پریشانیوں سے نکال دے‘ پھر ایک مرتبہ اتفاقاً انٹرنیٹ پر آپ کا درس سنا‘ یقین جانیے ہر سوال کا جواب ملا‘ تنہائی میں اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنا سیکھا‘ اللہ تعالیٰ سے مانگنا سیکھا اور پھر ایسی ایسی پریشانیاں‘ مسائل‘ گھریلو الجھنیں‘ کاروباری بندشیں دور ہوئیں کہ میں حیران رہ گئی۔ہمارے گھر سے جھگڑا تو جاتا ہی نہیں تھا مگر اب جومرضی ہوجائے جھگڑاہوتا ہی نہیں۔ آپ کے دروس نے میری زندگی میں حقیقت میں سکون بھر دیا ہے ورنہ پہلےمیرے دن ایسے پریشانی میں گزررہے تھے کہ ایک عذاب تھا جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ (ق،ش)