Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو قارئین کی نظر ہیں:۔1۔ آنکھوں کی کھجلی کیلئے نیم گرم دودھ روئی کے ساتھ لگائیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ 2۔تیز بخار کے بعد ہونٹوں پر پھنسی ہوجائے تو زیرہ پانی میں پیس کر ملنے سے پھنسی ختم ہوجاتی ہے۔ 3۔ تھوڑا سا گہیوں کا آٹا شہد کے ساتھ چاٹنے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی کی تکلیف کم ہوتی جاتی ہے۔ 4۔ سونف کا استعمال سانس کی نالیوں کو صاف کرتاہے۔اگر سانس پھولنے کی شکایت ہوتو گرمیوں میں کسی اچھے دواخانہ کا شربت صندل استعمال کریں۔ (محمدبلال قیصرانی‘ تونسہ شریف)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔