Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس میں موجود مراقبہ میں ضرور کرتی ہوں جس سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے اور حل ہورہے ہیں۔ ابھی پچھلے ماہ مراقبہ کی کیفیات آپ کو لکھ رہی ہوں۔ غالباً آخری عشرے کی فجر کی نماز تھی میں بڑی پریشان تھی اور نماز کے دوران ہچکی بندھی ہوئی تھی اور کوشش میں تھی کہ میرے رونے کی آواز کوئی سن نہ لے کہ اب میری آنکھیں بند ہوئیں اور میں مراقبہ کیلئے بیٹھ گئی تھوڑی ہی دیر میں کیفیات بنیں کہ اچانک دیکھتی ہوں کہ ہمارے کمرے میں میرے جائے نماز کے قریب آپ ﷺ تشریف فرما ہیں اور میں آپ ﷺ کے سامنے بہت روتی جارہی ہوں کہ میری حالت خراب ہوگئی تو آپ ﷺ میرے سر پر پیار دیتے ہوئے فرمانے لگے پریشان نہ ہو‘ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔ یوں لگا جیسے میرے سگے باپ نے مجھے تسلی دی۔ اس کے بعد مجھے یوں لگا جیسے میری ساری پریشانی حل ہوگئی‘ آنکھیں کھول کر بھی دل ایسے سکون میں آگیا کہ میں بتانہیں سکتی۔ (ا،ع)