حارث بن کلدہ عرب کا ایک معروف حکیم حاذق گزرا ہے وہ کہا کرتا تھا کہ جو شخص پرمسرت زندگی کا خواہش مند ہو اسے چاہیے کہ صبح سویرے جاگے۔ قرض سے بچے۔ عورتوں کی مجلس سے دور رہے۔ غصے کی حالت میں کھانا نہ کھائے۔ ایک غذا کے ہضم ہونے سے پہلے دوسری غذا کا استعمال نہ کرے۔ صحت کی حالت میں دوا کو چھوؤ تک نہیں اور بیماری کی علامات نمودار ہوں تو اس کے جڑ پکڑنے سےپہلے دوا کرلو۔پانی کے بارے میں اس نے کہا کہ پانی جسم کیلئے لازم و ملزوم ہے لیکن اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے اور سو کر اٹھتے ہی پانی پینا نقصان پہنچاتا ہے پانی صاف و شفاف پینا چاہیے۔ (ڈاکٹر نفیس‘ ملتان)