Search


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً تین سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں۔ اس میں سے دیکھ کر بہت سے نسخہ جات اور وظیفہ کیے جس میں مجھے الحمدللہ کامیابی حاصل ہوئی۔ میری شادی کے تین سال بعد تک اولاد نہیں ہوئی۔ ہم نے کافی علاج کروائے مگر ہر طرف سے مایوسی ہوئی۔ ہرطرف سے مایوس ہوکر ہم نے علاج کروانا ہی چھوڑ دیا۔ پھر مجھے ایک دن مارکیٹ میں عبقری نظر آیا‘ میں نے خرید لیا اور گھر آکر پڑھا تو میں پڑھتی ہی چلی گئی۔ کیا لاجواب میگزین ہے۔ میں نے اس میں سے دیکھ کر روحانی محفل ہر ماہ گھر پر کرنا شروع کردی۔ مسلسل ایک سال تک روحانی محفل کرکے اللہ سے خوب گڑگڑا کر دعائیں کرتی رہی۔ الحمدللہ! ایک سال بعد
اللہ نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا۔ اس کے علاوہ ہمارے معاشی حالات بہت زیادہ خراب تھےجس کی وجہ سے بھی میں بہت پریشان تھی اور روحانی محفل میں اپنی کاروبار کیلئے بھی خوب دعائیں کرتی۔ الحمدللہ! اسی عمل کی بدولت میرے میاں کاروبار کیلئے دبئی میں سیٹل ہوگئے ہیں اور ہم ماں بیٹا بھی انشاء اللہ دو ماہ کے اندر دبئی شفٹ ہورہے ہیں۔ (م۔س)