Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پاس دو عدد وظائف سے میں نے آج تک جس کسی کو بھی دئیے اللہ نےان کے مسائل حل کردئیے۔وظیفہ نمبر1: میاں بیوی کی ناچاقی کیلئے: عورت مغرب کی نماز کے بعد 21 مرتبہ انا للہ وانا الیہ راجعون اور رات کو سونے سے پہلے سورۂ اخلاص 21 دفعہ پڑے۔ یہ عمل 21 دن جاری رکھے۔ انشاء اللہ ناچاقی محبت میں تبدیل ہوجائے گی۔ رشتوں میں رکاوٹ: عشاء کی نماز کے بعد تھوڑا سا پانی گلاس میں لیں اس پر سورۂ فاتحہ پڑھتے ہوئے جب ایاک نعبدوایاک نستعین پر پہنچیں تو اسے گیارہ بار دہرائیں اور پھر سورۂ مکمل کریں۔ اسی طرح گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھیں اور یہ عمل پاکی کے بعد کریں۔ 20 دن جاری رکھیں اور دس دن نہیں کرنا پھر دوسرے مہینے پاکی کی حالت میں یہی عمل جاری رکھنا ہے۔ نوٹ: اس پانی کو پینا ہے۔ (افتخار حسین‘ اسلام آباد)